ٹی وی ایکٹر عامر علی اور شمیتا شیٹی کی ڈیٹنگ کی خبروں پر اب دونوں طرف سے بیان جاری ہوچکے ہیں۔ شمیتا شیٹی کے بعد اب دل مل گئے، ایکٹر عامر علی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کر کے ڈیٹنگ کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ ساتھ ہی ایکٹر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ، آخر انہوں نے شمیتا شیٹی کو ماتھے پر کس کیوں کیا تھا؟
عامر نے شمیتا کو بتایا اپنی سب سے نزدیکی دوست عامر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر کے شمیتا شیٹی کے ساتھ ڈیٹنگ والی خبر کو مسترد کیا ہے۔ ویڈیو میں ایکٹر کہتے نظر آرہے ہیں، ہائے دوستوں، میری ماں نے ہمیشہ مجھے ایک جینٹلمین بننا سکھایا ہے۔ جب بھی میرے گھر کوئی آتا ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو میں انہیں دروازے تک چھوڑنے ضرورت جاتا ہوں۔ ایسے ہی میری ایک دوست گھر آئی اور میں اسے کار تک چھوڑنے گیا، میں صرف ایک دوست کی طرف تھا۔ لوگوں نے اسے کچھ اور سمجھ لیا۔ دوستوں میں سنگل ہوں، وہ بھی سنگل ہیں، ہم بس بہت نزدیکی دوست ہیں، جو تھا بس یہی تھا۔‘
ویڈیو بند کرنے سے پہلے عامر خان اس معاملے میں بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کا ذکر کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ ایکٹر نے ویڈیو بند کرنے سے پہلے کہا، ایک بات اور میں نے سنا ہے کہ شاہ رخ خان سر بھی ہمیشہ جو بھی ان کے گھر آتا ہے اسے دروازے تک چھوڑنے جاتے ہیں۔ چاہے کوئی بھی ہو سب کو، تو اگر وہ ایسا کرتے ہیں اور وہ صحیح ہے تو میں نے کردیا تو اس میں کیا غلط ہے؟
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔