بالی ووڈ سوپر اسٹارسلمان خان اپنی کمال کی ایکٹنگ اور دریا دلی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ بالی ووڈ کے میگا سوپر اسٹار ہونے کے باوجود سلمان خان دو کمروں کے گھر گیلکسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ ایسے میں ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ آخر اتنے امیر ہونے کے بعد بھی سلمان دیگر فلمی فنکاروں کی طرف کسی بنگلے یا ولا میں کیوں نہیں رہتے ہیں۔ آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔
کیوں بنگلے میں نہیں رہتے سلمان خان طویل عرصے سے سلمان خان ممبئی کے باندرہ میں واقع دو کمروں کے گھر گیلکسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے آرہے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ میں سلمان خان اپنی پوری فیملی والدین، دو بھائی اور ان کے بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ سال 2019 میں سلمان خان نے رجت شرما کے شو آپ کی عدالت مین شرکت کی تھی۔ اس دوران سلمان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ اتنے رئیس ہو کر بھی دو کمروں کے گیلکسی اپارٹمنٹ میں کیوں رہتے ہیں، اس پر سلمان خان نے بتایا کہ ان کے ’والد یعنی سلیم خان زیادہ موو نہیں کرنا چاہتے ہیں۔‘
وہ ایک کمرے سے ددو کمروں تک لیفٹ ٹرن اور رائٹ ٹرن ، ایک ونڈو اور صبح شام بالکنی میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ مجھے بھی اپنا گھر کافی پسند ہے اور جو چیز میری لائف میں آتی ہے، مجھے اچھی لگتی ہے اور جن سے مجھے لگاو ہے وہ مجھ سے زیادہ جلدی چھوٹتی نہیں ہے، وہ بات الگ ہے کہ وہ مجھے خود چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔ رہنے کے لیے تو الگ رہ جائیں لیکن لگاو زیادہ ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔