آرین کی گرفتاری پر خاموش کیوں تھے شاہ رخ؟ ایکٹر کے دوست وویک واسوانی نے اٹھایا راز سے پردہ

آرین کی گرفتاری پر خاموش کیوں تھے شاہ رخ؟ ایکٹر کے دوست وویک واسوانی نے اٹھایا راز سے پردہ

آرین کی گرفتاری پر خاموش کیوں تھے شاہ رخ؟ ایکٹر کے دوست وویک واسوانی نے اٹھایا راز سے پردہ

آرین خان کے جیل سے باہر آنے کے بعد بھی شاہ رخ نے میڈیا اور پاپرازیوں سے بچنے کے لیے کئی طریقے آزمائے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’پٹھان‘ کو لے کر لگاتار سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اداکار کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ کو میڈیا کے سامنے کم ہی دیکھا گیا۔ وہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھڑے رہے۔ آرین کی گرفتاری پر شاہ رخ نے کوئی بیان نہیں دیا تھا اور نہ ہی میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھی تھی۔ اب اس پر شاہ رخ کے دوست وویک واسوانی نے اداکارہ کی خاموشی کے بارے میں بات کی ہے۔

    دراصل، شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آرین خان ڈرگس سے جڑے معاملے میں پھنس گئے تھے۔ آرین کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اکتوبر 2021 میں ممبئی ساحل سے دور ایک کروز جہاز پر مبینہ ڈرگ بسٹ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے سے پہلے آرین 25 دنوں کے لیے جیل میں تھے۔ گزشتہ سال آرین کو اس معاملے میں اے سی بی نے کلین چٹ دے دی تھی۔ آرین کی گرفتاری کے دوران شاہ رخ کی چپی، ہمت اور سمجھ داری کو ان کے دوست وویک نے سراہا ہے۔

    اس معاملے کے دوران میڈیا ٹرائل کے بیچ شاہ رخ اور ان کی فیملی نے خاموشی بنائے رکھی تھی۔ اب اس بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ کے سب سے پرانے دوست ایکٹر اور فلم میکر وویک واسوانی نے حال ہی میں دئیے انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس مدعے کو بڑھانا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنا منہ نہیں کھولا اور نہ ہی آرین نے۔ گوری ہو یا سہانہ، سبھی چپ رہے۔ اسے ہی اخلاق اور وقار کہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    آرین خان کے جیل سے باہر آنے کے بعد بھی شاہ رخ نے میڈیا اور پاپرازیوں سے بچنے کے لیے کئی طریقے آزمائے۔ وہ کبھی کھل کر میڈیا کے سامنے نہیں آئے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ 'پٹھان' کی ریلیز کے دوران بھی انہوں نے میڈیا کے ذریعے اپنی فلم کی تشہیر نہیں کی بلکہ اپنے فین کلب اور ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے آسک سیشن کے دوران فلم کی تشہیر کی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: