உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹرین میں تھی بھیڑ تو لڑکی نے ٹرین کی چھت پر سفر کرنے کا بنایا پلان، لیکن تبھی ہوا کچھ ایسا کہ چھوٹ گئی ہنسی

    ٹرین کی چھت پر چڑھ رہی تھی یہ لڑکی تبھی ہوا کچھ ایسا کہ ہنسنے لگے لوگ۔

    ٹرین کی چھت پر چڑھ رہی تھی یہ لڑکی تبھی ہوا کچھ ایسا کہ ہنسنے لگے لوگ۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مزیدار ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں ایک لڑکی کو ٹرین میں جگہ نہیں ملنے پر کھڑکی کے ذریعے چھت پر چڑھنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Punjab | Amritsar | Delhi | West Bengal
    • Share this:
      ڈھاکہ: اکثر ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے لوگوں کو جگہ نہیں ملتی۔ یہاں تک کہ سیٹ ملنا تو دور لوگوں کو اندر کھڑے ہونے کے لیے بھی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ خاص طور پر، اگر آپ نے ریزرویشن نہیں کرایا ہے تب، تو پھر آپ بہت قسمت والے ہی ہوں گے کہ ایسے میں اگر ااپ کو سیٹ مل جائے یا پھر سفر آرام سے کٹ جائے۔ عموماً ہندوستانی ٹرینوں میں ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ لوگ دروازوں پر لٹکتے نظر آجائیں گے۔

      حالانکہ، اس وقت ہم ایک الگ واقعہ کے بارے میں بات کررہے ہیں اور وہ ہندوستان نہیں بلکہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کا معاملہ ہے۔ یہاں ایک لڑکی کو سفر کے دوران ٹرین کے اندر جگہ نہیں ملی۔ بھیڑ تھی، تو کچھ لوگ ٹرین کی چھت پر بیٹھے تھے۔ لڑکی نے بھی چھت پر بیٹھ کر سفر کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ابھی وہ کھڑکی سے اوپر چڑھنے کی کوشش ہی کررہی تھی کہ عجیب واقعہ ہوگیا اور لڑکی جھٹ سے نیچے اتر گئی۔ اس کی یہ حرکت اور ویڈیو دیکھنے کے بعد شائد آپ کی ہنسی نہیں رُکے گی۔

      تمام کوششوں کے بعد بھی لڑکی چھت پر نہیں چڑھ پائی
      سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مزیدار ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں ایک لڑکی کو ٹرین میں جگہ نہیں ملنے پر کھڑکی کے ذریعے چھت پر چڑھنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مگر تمام کوششوں کے بعد بھی وہ اوپر نہیں چڑھ پارہی تھی۔ اس درمیان، ٹرین کی چھت پر پہلے سے بیٹھے کچھ مسافر اسے اوپر کھینچنے کی کوشش کررہے تھے، مگر تب بھی وہ کامیاب نہیں ہوئی۔ تبھی لڑکی کو ایسا کوئی نظر آیا، جس کے بعد اس کے چہرے پر ڈر نظر آنے لگا اور وہ سہمی سی جھٹ سے کھڑکی سے اتر جاتی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Vidyadhar Jena (@fresh_outta_stockz)





      یہ بھی پڑھیں:

      بیحد ہی خوبصورت ہیں ندھی اگروال، جانئے ان کے Beauty Secrets کیا ہیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Money Laundering Case:’میری جائیدادخودکی کمائی کی‘-جیکولن نے منی لانڈرنگ کیس پردی صفائی

      دو پولیس اہلکار چھڑی لے کر آئے اور لڑکی نیچے اترگئی
      دراصل لڑکی کی حرکت دیکھ کر دو پولیس والے لاٹھیاں لے کر وہاں آتے ہیں اور انہیں دیکھ کر لڑکی ٹرین سے اتر کر پلیٹ فارم پر کھڑی ہو جاتی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کو دو کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور تقریباً تین لاکھ 70 ہزار یوزرس نے اسے پسند کیا ہے۔ اس مزاحیہ ویڈیو پر ہزاروں یوزرس نے خوب کمنٹس بھی کیے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، ایسا لگتا ہے کہ اوپر بیٹھنے کے کم پیسے لگتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک اور یوزر نے لکھا کہ اتنے لوگ چھت پر بغیر کسی سہارے کے کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: