سوشل میڈیا کےجہاں بہت سے فائدے ہیں وہیں بہت سارے نقصان بھی ہیں اور ان دنوں اس کا سب سے بڑا نقصان نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) کو ہے۔ آج کل سوشل میڈیا پر ٹرولنگ عام ہوگئی ہے اور بالی ووڈ کے کئی سارے ستارے اکثر یوزر کے نشانے پر رہتے ہیں۔ لیکن نیہا دھوپیا نے یہ تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ 12 سال پرانی تصویر کی وجہ سے اب وہ انسٹاگرام پر ٹرول ہوں گی۔ نیہا کو ورجن موبائل کے لانچ(Virgin Mobile Launch in India) کیلئے بنائی گئی ایک فلم کے دوران بزنس مین رچرڈ برینسن (Richard Branson) کے ذریعے کئے گئے اس رویے کیلئے اب ٹرول کیا جارہا ہے۔
یہ تصویر ہے ورجن موبائل کے لانچ (Virgin Mobile Launch in India) کے دوران بنائی جارہی ایک فلم کی۔ جسے حال ہی میں فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ دراصل مارچ 2008 میں ہندستان میں آئی نئی سیل فون سروس ورجن موبائل کی تشہیر کے لئے 20 منٹ کی فلم بنائی جارہی تھی۔ اس فلم کا نام تھا 'اپنااندازویری ہٹک کے'۔
اس فلم کو ممبئی سے چینل 'وی' پرلائیوبراڈکاسٹ کیا گیا تھا۔ اس فلم کے آخر میں نیہا دھوپیا اور رچرڈ برینسن بھی ڈانسروں کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔ پر گانا ختم ہوتے ہی جب سب تالیاں بجارہے تھے رچرڈ نے اچانک نیہا دھپیا کو اپنی گود میں اٹھایا اور سر نیچے کی طرف کردیا۔ نیہا نے اس وقت لال رنگ کی شارٹ ڈریس پہنا ہوئی تھی۔ رچرڈ کی اس حرکت کے بعد خود نیہا کافی حیران نظر آئیں۔
اسی ایوینٹ کی پرانی تصوریں وائرل بھانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کے سامنے آتے ہی لوگوں نے نیہا دھاپیا کو جم کر ٹرول کرنا شروع کردیا۔ یہاں کئی لوگ نیہا کی ان تصویروں پر "اٹس ہر چوائس"کہہ کر ٹرول کررہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔