ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لڑکی نے روتے ہوئے دنیا کو بتایا درد ، کہا ہاٹ ہوں اس لئے 7 سال سے نہیں بنا پائی ایک بھی بوائے فرینڈ

سوئٹزرلینڈ کی ایک ماڈل نے دنیا کو اپنی انوکھی پریشانی بتائی ۔ 26 سال کی سیلینا کینٹینو کا کہنا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کو کوئی پارٹنر نہیں مل پا رہا ہے اور وہ گزشتہ سات سالوں سے تنہا (Model Searching Boyfriend) ہے ۔

  • Share this:
لڑکی نے روتے ہوئے دنیا کو بتایا درد ، کہا ہاٹ ہوں اس لئے 7 سال سے نہیں بنا پائی ایک بھی بوائے فرینڈ
لڑکی نے روتے ہوئے دنیا کو بتایا درد ، کہا ہاٹ ہوں اس لئے 7 سال سے نہیں بنا پائی ایک بھی بوائے فرینڈ

دنیا میں لوگوں کی زندگی میں کئی طرح کی پریشانی دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ کسی کے پاس نوکری نہیں ہے تو کوئی کسی بیماری سے پریشان ہے ۔ کورونا کے دور میں لوگوں کی زندگی میں کئی طرح کی نئی مشکلات بھی شامل ہوگئی ہیں ، لیکن ان سب کے درمیان سوئٹزرلینڈ کی ایک ماڈل نے دنیا کو اپنی انوکھی پریشانی بتائی ۔ 26 سال کی سیلینا کینٹینو کا کہنا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کو کوئی پارٹنر نہیں مل پا رہا ہے اور وہ گزشتہ سات سالوں سے تنہا ہے ۔


اپنی پریشانی کو تفصیل سے شیئر کرتے ہوئے سیلینا نے بتایا کہ جب وہ باہر ہوتی ہیں تو اس کو کئی شخص گھورتے ہیں ، لیکن جیسے ہی وہ ان کی طرف دیکھ کر مسکراتی ہیں تو سب بھاگ جاتے ہیں ۔ کوئی اس سے فلرٹ تک نہیں کرتا ۔ یہاں تک کہ شراب کے نشے میں بھی لوگ اس کے پاس آنے سے گریز کرتے ہیں ۔ وہ اتنی خوبصورت ہے کہ کسی کویقین ہی نہیں ہوتا کہ وہ سنگل ہے ۔ اگر کوئی غلطی سے اس سے بات کرلیتا ہے تو ہیلو کے آگے کچھ بھی کہہ پانے کی ہمت نہیں کرتا ۔ ویسے تو خود سیلینا کافی شرمیلی ہیں ، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ کوئی آگے آکر انہیں ڈیٹ پر لے جائے ۔




مردوں میں تلاش کرتی ہے صرف ایک خوبی

اپنی پسند کے بارے میں سیلینا نے بتایا کہ اس کی کوئی بہت بڑی ڈیمانڈ لسٹ نہیں ہے ۔ اس کو مزاحیہ لڑکے پسند ہیں ، جن کی ہائٹ اچھی ہونی چاہئے ۔ طویل لڑکے اس کو راغب کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ چہرا اور ہیئر اسٹائل اس کیلئے میٹر نہیں کرتا ۔ سیلینا کا کہنا ہے کہ لک سے کافی زیادہ ضروری شخصیت ہے اور وہی سیلینا کی توجہ اپنی جانب کھینچتی ہے ۔



اپنی نوعمری کی یادیں شیئر کرتے ہوئے سیلینا نے کہا کہ ایک وقت میں وہ خود کو کافی خوبصورت مانتی تھی ۔ وہ کہیں باہر نہیں جاتی تھی ۔ اس کے بعد اس نے ہیئر ڈریسر کی نوکری کی ۔ اس میں پیسے بچا کر اس نے اپنی پہلی بریسٹ سرجری کروائی تھی ۔ پھر تو اس نے رکنے کا نام نہیں لیا ۔ ہر کچھ مہینے میں سیلینا کوئی نہ کوئی سرجری ضرور کرواتی ہے ۔ سیلینا کی ماں کے مطابق ان کی بیٹی کو کسی سرجری کی ضرورت نہیں ہے ، اس کے بعد بھی وہ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2021 06:14 PM IST