உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ticket Prices: ہندوستان کے اس شہر میں پرفارم کرے گا کوریا کا مشہور BTS بینڈ، جانیے کتنے میں ملے گی ٹکٹ

    ہندوستان میں پرفارم کرسکتا ہے بی ٹی ایس بینڈ۔

    ہندوستان میں پرفارم کرسکتا ہے بی ٹی ایس بینڈ۔

    بی ٹی ایس نے 2020 میں دیے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں ہمارے کئی فینس ہمیں بہت پیار اور ہمارا سپورٹ کرتے ہیں۔ ہمارے گانوں کو سننے کے لئے ہم آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہمارا شو ہندوستان میں بھی ہوگا۔

    • Share this:
      جنوبی کوریا کا مشہور کوریائی پاپ بینڈ(Korean Pop Band) بی ٹی ایس (BTS)پوری دنیا میں مقبول ترین سمجھا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی ان کی ایک بڑی فین فالوونگ ہے۔ یہ بینڈ دنیا کے کئی ممالک میں اپنے شوز کر چکا ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی شائقین کافی عرصے سے ان کے ہندوستان آنے کا انتظار کر رہے تھے، ایسے میں بی ٹی ایس کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی ٹی ایس بوائز جلد ہی ہندوستان آ کر شوز کر سکتے ہیں لیکن ان کے شوز میں دلچسپی رکھنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

      لاکھوں میں ملے گی ٹکٹ
      بی ٹی ایس بینڈ نے عالمی سطح پر بہت سے ممالک میں اپنے شوز سے تہلکہ مچایا ہے، جس میں ایشیا، یورپ، امریکہ، آسٹریلیا، لاطینی امریکہ، کینیڈا جیسے کئی مقامات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب کورین بوائز کا یہ گروپ ہندوستان کے خوبصورت شہر احمد آباد میں اپنا کنسرٹ کر سکتا ہے اور اس کے ٹکٹ 18000 سے شروع ہوں گے۔ دوسری جانب جو شائقین اس بینڈ کو مزید قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اگلی قطار کے لیے 5 لاکھ 85 ہزار تک کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ تاہم اس بینڈ کے ہندوستان آنے کی خبر پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹی وی کی پاروتی نے اس سیرئیل پر لگائے الزام، کہا-’3سال ہوگئے نہیں لوٹائے میرے 70 لاکھ‘

      یہ بھی پڑھیں:
      نکی تمبولی کے سامنے پھیکے لگیں گے خوبصورت اورحسین جیسے الفاظ،آپ بھی کرئیے اس تصویرکادیدار

      2020 میں ظاہر کی تھی انڈیا آنے کی خواہش
      بی ٹی ایس نے 2020 میں دیے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں ہمارے کئی فینس ہمیں بہت پیار اور ہمارا سپورٹ کرتے ہیں۔ ہمارے گانوں کو سننے کے لئے ہم آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہمارا شو ہندوستان میں بھی ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: