ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس اداکارہ پر آیا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دل، تحفے میں دیا یہ

اداکارہ لنڈسے لوہان کے والد مائیکل لوہان نے کہا کہ ان کی بیٹی لنڈسے محمد بن سلمان سے کام کے سلسلے میں ملی تھیں۔ وہ مشرق وسطیٰ میں پناہ گزینوں کی مدد کیلئے کام کر رہی ہیں'۔ ان کی بیٹی اور محمد بن سلمان کا ایک روحانی اور قابل احترام رشتہ ہے۔ اس سے آگے کچھ نہیں ہے۔

  • Share this:
اس اداکارہ پر آیا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دل، تحفے میں دیا یہ
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کے طاقتور لیڈران میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں لیکن ان دنوں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ دراصل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہان کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے۔


رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے پرائیویٹ جیٹ سے لنڈسے لوہان سے ملنے کیلئے جاتے ہیں اور انہیں تحفے دیتے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ سعودی ولی عہد  نے حال ہی میں امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کو تحفے میں ایک کریڈٹ کارڈ بھی  دیا تھا۔ حالانکہ لنڈسے لوہان کے نمائندہ نے ان خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے۔


lindsay salman 2


انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان نے لنڈسے کو کوئی کریڈٹ کارڈ نہیں دیا اور نہ ہی ان کے درمیان کچھ ایسا ہے۔ لنڈسے کے ریپرزنٹیٹو نے مزید کہا، 'ایک سال پہلے فارمولہ ون گرینڈ پرکس ریس کے دوران دونوں کی ایک ہی  ملاقات ہوئی تھی'۔

Instagram lindsaylohan
Instagram lindsaylohan


وہیں لنڈسے لوہان کے والد مائکل لوہان نے کہا کہ ان کی بیٹی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک روحانی اور قابل احترام رشتہ ہے۔ انہوں نے دونوں کے درمیان افیئر کی خبروں کو خارج کردیا ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق ، اداکارہ کے والد مائیکل لوہان نے کہا کہ ان کی بیٹی  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ رومانٹک ریلیشن شپ میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔

 

lindsay salman

مائیکل لوہان نے مزید کہا، 'لنڈسے کے مشرق وسطی میں کافی سارے طاقتور دوست ہیں۔ کیونکہ وہاں اس کی بڑی فین فالوئنگ ہے۔ لنڈسے محمد بن سلمان سے کام کے سلسلے میں ملی تھیں۔ وہ مشرق وسطیٰ میں پناہ گزینوں کی مدد کیلئے کام کر رہی ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'کوئی اس بارے میں نہیں لکھتا کہ ملک شام میں وہ کیا اچھا کام کر رہی ہیں۔ صرف منفی (نیگیٹو ) لکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک قابل احترام رشتہ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
First published: Oct 31, 2019 03:55 PM IST