உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کے ساتھ جڑے دنیا کے سب سے چھوٹے سنگرAbdu Rozik، بھائی جان کی اس فلم میں آئیں گے نظر

    سلمان خان کی فلم میں نظر آئیں گے دنیا کے سب سے چھوٹے سنگر عبدو روزک۔

    سلمان خان کی فلم میں نظر آئیں گے دنیا کے سب سے چھوٹے سنگر عبدو روزک۔

    Abdu Rozik In Salman Khan Film: بھائی جان ایک کامیڈی فلم ہے، جس میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ پوجا ہیگڑے نظر آنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، عبدو روزک کے اس فلم میں ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد، اس فلم میں بھی انہیں دیکھنا بہت کافی پرتجسس ہوگا۔

    • Share this:
      Abdu Rozik In Salman Khan Film: تاجکستان میں رہنے والے عبدو روزک دنیا کے سب سے چھوٹے سنگر ہیں۔ آئیفا 2022 کے وقت انہوں نے کافی سرخیاں بنائیں۔ سونو سود، اے آر رحمان سے لے کر سلمان خان تک ان کی بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی چھائے رہے۔ وہیں خبریں آ رہی ہیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ان کی ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔

      عبدوروزک نے خود دی جانکاری
      دراصل، انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، عبدو روزک نے خود بتایا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ انھوں نے لکھا- 'بھائی جان کے لیے تیار ہوں۔' میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدو نے اس بارے میں بتایا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم 'بھائی جان' میں کام کر رہے ہیں، جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور سلمان خان کے شکر گزار ہیں۔

      اہم بات یہ ہے کہ بھائی جان سلمان خان کی آنے والی فلم ہے جس کا ٹائٹل پہلے 'کبھی عید کبھی دیوالی' تھا۔ تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ آپ کو بتا دیں، یہ فلم 30 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Abduroziq Official (@abdu_rozik)





      یہ بھی پڑھیں:

      Sidharth-Kiara Video:دبئی میں چھٹیاں مناکر لوٹے کیارا-سدھارتھ،فینس نے کہا’شادی کرلو‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Shilpa Shetty:شلپا نے سوشل میڈیا پردکھایا شاہی انداز،لُک کے ساتھ ساتھ کیپشن پربھی فینس فدا

      اس رول میں نظر آئیں گے عبدو روزک
      میڈیا سے گفتگو کے دوران عبدو روزک نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی بات کی۔ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور کہا 'گینگسٹر'۔ یعنی وہ اس فلم میں گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ تاہم بھائی جان ایک کامیڈی فلم ہے، جس میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ پوجا ہیگڑے نظر آنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، عبدو روزک کے اس فلم میں ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد، اس فلم میں بھی انہیں دیکھنا بہت کافی پرتجسس ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: