ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

یہ کہنے کے لئے کیوں مجبور ہوئی پاکستانی اداکارہ، "میں ایکٹرس ہوں، جسم فروش نہیں'

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس (Mariyam Nafees) نے ان کو میسیج بھیجنے والے ایک شخص کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، "میں اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں'۔ اور اس شخص کے وہاٹس ایپ میسیج کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام (Instagram) اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ہے۔

  • Share this:
یہ کہنے کے لئے کیوں مجبور ہوئی پاکستانی اداکارہ،
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس (Mariyam Nafees) نے ان کو میسیج بھیجنے والے ایک شخص کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، "میں اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں'۔ اور اس شخص کے وہاٹس ایپ میسیج کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام (Instagram) اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ہے۔

دریا دل 'عشق  بے  نام'، ہتیا کے دامن میں'  اور کچھ نہ کہو جیسے سریل میں شاندار اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ مریم نفیس  (Mariyam Nafees) نے ان کو میسیج بھیجنے والے ایک شخص کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، "میں اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں'۔ اور اس شخص کے وہاٹس ایپ میسیج کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام  (Instagram) اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کس طرح اس شخص کے میسیج ان کو ذہنی طور پر پریشان کررہے ہیں۔ انہوں نے آگے لکھا کہ انجان شکص کی طرف سے اس طرح کے میسیج سے وہ ذہنی طور پر پریشان ہیں۔ وہ لکھتی ہیں ایسی بیمار ذہنیت والے آدمی کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے۔ آگے لکھتی ہیں، میں نے چاہا کہ میں ایسے بیکار کے میسیج  کے جواب میں منھ موڑ لوں مگر میرے پاس ان میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی دیگر راستہ نہیں تھا۔

ان میسیج میں حالانکہ ظاہری طور پر کوئی فحش بات نہیں کی گئی ہے۔ مگر ملاقات کے بدلے میں روپیوں کی پیشکش ضرور کی گئی تھی۔ میسیج بھیجنےوالے شخص نے اپنا تعارف لرانے سمیت اداکارہ کو بتایا کہ وہ پنجاب کی راجدھانی لاہور کا رہنےوالا ہے۔ وہ اپنے مینیجر کا نمبر مہیہ کرائیں تو وہ ان سے ملاقات کا وقت طے کرنے کو تیار ہے۔




اسکرین شاٹ میں یہ پڑھا جاسکتا ہے کہ میسیج  بھیجنے والے شکص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ انہیں نہیں جانتا لیکن ایک اداکارہ کے طوع پر وہ انہیں جانتا ہے اور ان سے ملانا چاہتا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنا چاہتا ہے اور اس کے بدلے میں وہ پیسے دینے کو تیار ہے۔ اس شخص نے میسیج میں اداکارہ کو کسی بھی ملک میں ملنے اور 3 لاکھ روپئے دینے کی بات کہی ہے۔
First published: Mar 11, 2020 08:45 PM IST