உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رائٹر اور ڈائریکٹر فیصل سیف کا انتقال، محض47 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

    نہیں رہے بالی ووڈ ڈائریکٹر فیصل سیف۔ (تصویر: @iamFaisalSaif ٹوئٹر)

    نہیں رہے بالی ووڈ ڈائریکٹر فیصل سیف۔ (تصویر: @iamFaisalSaif ٹوئٹر)

    Faisal Saif Death: فیصل سیف نے سال 2006 میں رشیتا بھٹ کی اداکاری سے سجی فلم ’جگیاسا‘ بنائی اور اس فلم نے انہیں بالی ووڈ میں سرخیوں میں لادیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Faisal Saif Death: فلمی دنیا سے دُکھ بھری خبر سامنے آئی ہے۔ رائٹر اور ڈائریکٹر فیصل سیف کا انتقال ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر فیصل سیف کی عمر محض 47 سال تھی۔ جانکاری کے مطابق، پچھلے ایک مہینے سے ان کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی۔ موت کی وجوہات اعضا کے غیر فعال ہوجانا بتایا گیا ہے۔ فیصل سیف نے 13 ستمبر کو ممبئی میں آخری سانس لی۔ بائیکلا قبرستان میں اُن کی تدفین کی گئی۔

      فیصل سیف کا کرئیر
      ڈائریکٹر فیصل سیف نے جنوبی ہند کے فلم پروڈیوسر بالو سے مہندر کے سینما اسکول سے سینما کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے کئی کمپنیوں کے لئے میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کرنے سے اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی۔ فیصل نے انگریزی میں اپنی پہلی فیچر فلم ’پک می‘ بنائی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے اہم رول ادا کرنے کے لئے برطانوی اداکارہ ہیلے کلےگھورن کو منایا تھا۔ یہ فلم الگ الگ فیسٹیول میں بھی گئی، جہاں اسے کافی سراہا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Arshi Khan نے جب مقبولیت کے لئے اُچھالی تھی خاندان کی عزت، والدین نے لیا تھا یہ ایکشن

      یہ بھی پڑھیں:
      Kangna Ranautنے اٹھایا تھا’براہمستر‘کی کمائی پر سوال، اب کنال کامرا نے اس طرح کیا طنز

      ان فلموں اور سیریز کا کیا تھا ڈائریکشن
      فیصل سیف نے سال 2006 میں رشیتا بھٹ کی اداکاری سے سجی فلم ’جگیاسا‘ بنائی اور اس فلم نے انہیں بالی ووڈ میں سرخیوں میں لادیا۔ یہ اس وقت کی سب سے متنازع اور مشہور فلموں میں سے ایک تھی۔ اس کے علاوہ فیصل کو تھرلر فلم پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ، ویب سیریز کویتا بھابھی و دیگر کے ڈائریکشن کے لئے بھی جانا جاتا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: