உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Yami Goutamکا انسٹاگرام اکاونٹ ہوا ہیک، سوشل میڈیا پر فینس کو دی اطلاع

    یامی گوتم کا ٹوئٹر اکاونٹ ہوگیا ہیک!

    یامی گوتم کا ٹوئٹر اکاونٹ ہوگیا ہیک!

    یامی گوتم جلد ہی ابھیشیک بچن اور نمرت کور کے ساتھ فلم دسویں میں نظر آئیں گی۔ وہ اس فلم میں آئی پی ایس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یامی کا کردار ایک سخت افسر کا ہوگا۔ ان دنوں وہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

    • Share this:
      Yami Goutam:ملک میں سائبر کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آئے روز ہیک ہو رہے ہیں۔ اس میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔ وہ پہلے ہی مداحوں کو کسی بھی غیر معمولی سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کر چکی ہیں۔ یامی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ان کے مداح پریشان ہو گئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بھاگیہ شری نے بتایا شادی کے بعد کیسے گزرے شروعات کے کچھ دن،اس بات سے Husbandکو تھی ناراضگی

      یامی گوتم نے ٹویٹ کیا- ہیلو، میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں کل سے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال نہیں کر پا رہی ہوں۔ ہو سکتا ہے میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو۔ ہم اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران اگر میرے اکاؤنٹ سے کوئی غیر معمولی سرگرمی نظر آتی ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ شکریہ۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ان اداکاراؤں نے چھئیاں چھئیاں گانے کو ٹھکرادیا تھا،اسی گانے سے اسٹار بنی تھی Malaika اروڑہ

      یامی نے دو دن پہلے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم دسویں کے گانے کی ریلیز کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یامی نے لکھا – ہمارے ارادے ہمارے قد سے اونچے ہوں گے۔ ٹھان لیا، دسویں سے ترغیبی اینتھم ریلیز ہوگیا ہے۔


      آپ کو بتادیں کہ یامی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ ہر روز کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہے۔ مداحوں کو یامی کا گلیمرس اوتار بہت پسند ہے، وہ ان کی پوسٹس پر بہت زیادہ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔

      کام کے محاذ پر، یامی گوتم جلد ہی ابھیشیک بچن اور نمرت کور کے ساتھ فلم دسویں میں نظر آئیں گی۔ وہ اس فلم میں آئی پی ایس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یامی کا کردار ایک سخت افسر کا ہوگا۔ ان دنوں وہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ فلم 7 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: