اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گرل فرینڈ کو راغب کرنے کے لیے ہنی سنگھ کو کرنی پڑی تھی خوب مشقت، ٹینا سے دبئی میں ہوا تھا پیار

    گرل فرینڈ کو راغب کرنے کے لیے ہنی سنگھ کو کرنی پڑی تھی خوب مشقت،ٹیناسے دبئی میں ہواتھاپیار

    گرل فرینڈ کو راغب کرنے کے لیے ہنی سنگھ کو کرنی پڑی تھی خوب مشقت،ٹیناسے دبئی میں ہواتھاپیار

    ہنی سنگھ نے آگے کہا، پھر ہم سیٹ پر ملے، اور مجھے کچھ الگ محسوس ہوا، جیسے وہ میری ہے۔۔۔ اسلیے، آخرکار مجھے انہیں امپریس کرنے کے لیےبہت پاپڑ بیلنے پڑے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ سنگر اور ریاپر یو یو ہنی سنگھ ان دنوں اپنی میوزک اور پرسنل لائف کو لے کر کافی سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں پنجابی سنگر نے اپنی نئی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی کے ساتھ ریلیشن شپ کا اعلان کیا تھا۔ اس درمیان ہنی سنگھ نے انکشاف کیا کہ ، کیسے وہ دبئی میں دوستوں کے ذریعے اپنی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی سے ملے اور پھر محبت کی کہانی شروع ہوئی؟

      طلاق کے تین مہینوں کے بعد اعلان
      بتادیں کہ، ہنی سنگھ نے اسی سال اپنی پہلی بیوی شالینی تلوار سے طلاق لیا تھا۔ طلاق کے تین میہنے بعد ہی دلی میں ایک ایونٹ کے دوران سنگر نے ٹینا تھڈانی کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر پہلی مرتبہ متعارف کروایا تھا۔ حالانکہ گزشتہ سال 2022 میں ہنی نے اپنے نئے ایلبم ہنی3.0 کے اعلان کے وقت ایک انٹرویو میں انکشاف کردیا تھا کہ انہیں پھر سے پیار ہوگیا ہے۔

      پہلے صرف باتیں کرتے تھے ٹینا اور ہنی سنگھ
      اب سنگر نے ٹینا تھڈانی کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کو سب کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ یو یو ہنگی سنگھ نے انکشاف کیا کہ دونوں کیسے ملے۔ ایک انٹرویو میں ہنی سنگھ نے بتایا، ’میں پہلی مرتبہ ٹینا سے تب ملا تھا جب ہم دبئی میں تھے، اس سے پہلے ہم صرف باتیں کیا کرتے تھے لیکن پرسنلی کبھی نہیں ملے تھے، اس لیے پہلی مرتبہ جب میں ان سے دبئی میں ملا تو ہم دونوں اپنے اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ تھے، جس وجہ سے ہم زیادہ بات نہیں کرپائے۔‘

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      ٹینا کومتاثر کرنے کے لیے بیلنے پڑے پاپڑ
      ہنی سنگھ نے آگے کہا، پھر ہم سیٹ پر ملے، اور مجھے کچھ الگ محسوس ہوا، جیسے وہ میری ہے۔۔۔ اسلیے، آخرکار مجھے انہیں امپریس کرنے کے لیےبہت پاپڑ بیلنے پڑے اور آخرکار وہ راضی ہوگئیں، اور میری زندگی کو پوری طرح بدل دیا۔ انہیں میری نجی زندگی کے بارے میں تھوڑا بہت پتہ تھا، پھر میں نے انہیں تفصیل سے ساری باتیں بتائیں تا کہ کسی دن اچانک سے کچھ پتہ چلنے پر انہیں جھٹکا نہ لگے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: