ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری نے جب BIGG BOSS کے گھر میں ہریانوی گانے پر لگائے تھے ٹھمکے، دیپیکا پادوکون نے کی تھی تعریف

سپنا چودھری (Sapna Choudhary) نے اپنے لٹکے جھٹکوں سے نہ صرف گھر والوں کے ہوش اڑائے بلکہ ’بالی ووڈ کی مستانی’ یعنی دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) کو بھی ان کے ڈانس کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

  • Share this:
سپنا چودھری نے جب BIGG BOSS کے گھر میں ہریانوی گانے پر لگائے تھے ٹھمکے، دیپیکا پادوکون نے کی تھی تعریف
سپنا چودھری نے جب BIGG BOSS کے گھر میں ہریانوی گانے پر لگائے تھے ٹھمکے، دیپیکا پادوکون نے کی تھی تعریف

ممبئی: سپنا چودھری (Sapna Choudhary) ان دنوں اپنی پرسنل لائف کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ہے، لیکن ان سب کے درمیان ان کا بگ باس (Bigg Boss) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) کے سامنے ایک ہریانوی گانے پر ٹھمکے لگا رہی ہیں۔ سپنا چودھری نے اپنے لٹکے جھٹکوں سے نہ صرف گھر والوں کے ہوش اڑائے بلکہ ’بالی ووڈ کی مستانی’ یعنی دیپیکا پادوکون کو بھی ان کے ڈانس کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ خاص بات یہ ہے کہ ہمیشہ سوٹ میں اسٹیج پر پرفارم کرنے والی سپنا چودھری نے بگ باس کے گھر (Sapna Choudhary Bigg Boss) میں ساڑی میں پہن کر زبردست ٹھمکے لگائے تھے۔


بگ باس 11 (Bigg Boss 11) میں سپنا چودھری (Sapna Choudhary) شو کا حصہ رہیں۔ شو کے دوران انہوں نے کافی دھمال مچیا۔ گھر والوں سے بحث ہو یا پیار، سپنا چودھری نے اپنے سبھی شکل یہاں دکھائیں، جس کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ شو کو وہ جیت تو نہیں سکیں، لیکن اس شو سے انہیں لوگوں کا پیار بہت ملا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر بگ باس 11 کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سپنا چودھری ہریانوی گانے ’چھوری تو سے بڑی بنداس’ (Chori tu se badi bindaas) پر زبردست ڈانس کر رہی ہیں۔




یہ ویڈیو کافی دلچسپ ہے۔ سپنا چودھری نے سفید ساڑی، نیلا بلاوز پہنا ہے، جس میں موتی لگے ہوئے ہیں۔ بالوں میں گجرا لگائے سپنا چودھری بگ باس کے گھر میں ایسے ٹھمکے لگائے کہ دیپیکا پادوکون بھی ان کے انداز پر فدا ہوگئیں۔ ویڈیو میں سپنا چودھری کا ڈانس دیکھ کر دیپیکا پادوکون کہہ رہی ہیں کہ آپ نے اتنا اچھا ڈانس کیا کہ آپ کو انعام ملنا چاہئے۔

دراصل، دیپیکا پادوکون تب گھر میں اپنی فلم ’پدماوت’ (Padmaavat) کے پرموشن کے لئے آئی تھیں۔ گھر میں آنے کے بعد انہوں نے سپنا چودھری سے ڈانس کرنے کی گزارش کی تھی۔ وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو سپنا چودھری کے مداح پسند کر رہے ہیں۔ سپنا چودھری کے ساتھ اس سیزن میں حنا خان، شلپا شندے، عرشی خان بھی شامل تھیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 10, 2020 12:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading