دونوں بیویوں پر خوب پیار لُٹاتے ہیں یوٹیوبر ارمان ملک۔۔۔ بطور ثبوت دیکھیے یہ وائرل ویڈیوز
دونوں بیویوں پر خوب پیار لُٹاتے ہیں یوٹیوبر ارمان ملک۔۔۔ بطور ثبوت دیکھیے یہ وائرل ویڈیوز
ہندوستان میں ارمان ملک ایک مشہور کنٹینٹ کرئیٹر ہیں۔ ارمان کی یوٹیوب اور انسٹاگرام پر زبردست فین فالویینگ ہے۔ انسٹاگرام پر ارمان کے 1.5 ملین فالوورس ہیں۔
مشہور انڈین یوٹیوبر ارمان ملک اپنی دونوں بیویوں کے ایک ساتھ ماں بننے کی خبر سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ ارمان نے دو شادی کی ہیں اور ان کی دونوں بیویاں پائل اور کرتیکا ملک ایک ہی گھر میں ساتھ رہتی ہیں۔ ارمان ایک بچے کے والد بھی ہیں، لیکن اب ان کے گھر دو ننھے مہمان اور آنے والے ہیں۔ انسٹاگرام پر ارمان کی ہے زبردست فین فالووینگ ہندوستان میں ارمان ملک ایک مشہور کنٹینٹ کرئیٹر ہیں۔ ارمان کی یوٹیوب اور انسٹاگرام پر زبردست فین فالویینگ ہے۔ انسٹاگرام پر ارمان کے 1.5 ملین فالوورس ہیں۔ سوشل میڈیا پر ارمان اپنے ہیپی فیملی ویڈیو اور ویلاگ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ بیوی پائل ملک اور کرتیکا ملک کے ساتھ ارمان کے یہ ریل ویڈیو جم کر وائرل ہوتے ہیں۔ ہر ویڈیو میں ارمان اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ ہیپی میریڈ لائف کا میسیج دیتے ہیں۔
حال ہی میں پائل اور کرتیکا نے ایک ساتھ میٹرنیٹی فوٹوشوٹ کروایا تھا۔ تصویروں میں پائل اور کرتیکا بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔ کرتیکا اور پائل نے میچنگ کلرفل آوٹ فٹ پہن کر خوب پوز دئیے۔
کچھ اس طرح ہوئی ارمان کی دو شادی بتادیں کہ ارمان ملک نے سال 2011 میں پائل ملک سے شادی کی تھی۔ کپل کو ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام چیرایو ملک ہے۔ پھر سال 2018 میں ارمان نے کرتیکا ملک سے شادی کی تھی جو ان کی پہلی بیوی پائل ملک کی اچھی دوست رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تینوں کپل اپنی روزانہ کی زندگی کے ویلاگ اور ریل ویڈیو شیئر کر کے فینس کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔