உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹرین میں ملی گھر سے بھاگی 16 سالہ یوٹیوبر بنداس کاویا،مانباپ سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روئی

    ٹرین میں ملی گھر سے بھاگی 16 سالہ یوٹیوبر بنداس کاویا،مانباپ سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روئی

    ٹرین میں ملی گھر سے بھاگی 16 سالہ یوٹیوبر بنداس کاویا،مانباپ سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روئی

    Youtube Bindas kavya: یوٹیوب پر بنداس کاویا کے 44 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ کاویا اپنے والدین کی ڈانٹ سے ناراض تھی اور اس کے بعد وہ چپکے سے گھر سے نکل گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Aurangabad | Hyderabad
    • Share this:
      Youtube Bindas kavya: سوشل میڈیا کی ایک جانی مانی یوٹیوبر بنداس کاویا مدھیہ پردیش کے اٹارسی میں ایک ٹرین میں پائی گئی ہیں۔ سولہ سال کی کاویا ماں کے ڈانٹنے پر ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر بھاگ گئی تھیںَ کاویا کے گھر چھوڑنے پر پورے اہل خانہ میں افراتفری مچ گئی تھی جس کے بعد انہوں نے نزدیکی تھانے میں بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ اب پولیس نے کاویا کو ایم پی کی ایک ٹرین میں گھر سے قریب 500 کلو میٹر دور ڈھونڈ لیا ہے۔ فیملی سے ملنے کے بعد کاویا ایموشنل ہوگئی۔

      بنداس کاویا مہاراشٹڑ کے اورنگ آباد ضلع کی رہنے والی ہیں۔ ان کا اصلی نام کاویا یادو ہے۔ اٹارسی جی آر پی کے انسپکٹر وی وی ٹانڈیا کو بھوساول جی آر پی اور کنٹرول روم سے اطلاع ملی تھی کہ اورنگ آباد کے تھانہ چھاؤنی علاقہ کی ایک نوجوان لڑکی گھر سے لاپتہ ہے۔ ان کی تلاش کے لیے اہل خانہ نے فوٹو دے کر تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے لڑکی کی تصویر کے ذریعے ٹرینوں میں چھان بین کی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kavya Yadav♥️ (@bindass_kavya)





      اس دوران کاویا کُشی نگر ایکسپریس کے سلیپر کوچ میں پائی گئی اور اسے ٹرین سے اتار دیا گیا۔ اس کی اطلاع سینئر افسران اور لڑکی کے گھر والوں کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر کاویا کے والدین اتوار کی رات دیر گئے اٹارسی پہنچے اور کاویہ کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہاں خاندان سے ملنے کے بعد کاویا پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ ماں نے بیٹی کو گلے لگا کر سمجھایا۔ اس کے بعد والدین کاویا کے ساتھ گھر واپس آگئے۔ کاویا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kavya Yadav♥️ (@bindass_kavya)





      یہ بھی پڑھیں:
      عاصم ریاض کے بھائی عمر کے ساتھ ویدیو سانگ میں رومانس کریں گےAnjali Arora، سامنے آیا پوسٹر

      یہ بھی پڑھیں:

      Urfi Javedنے ٹرولرس کو پڑھایا اخلاقیات کا سبق،کہا-سماج لڑکوں کو سکھائے، تو لڑکیاں۔۔۔

      یوٹیوب پر بنداس کاویا کے 44 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ کاویا اپنے والدین کی ڈانٹ سے ناراض تھی اور اس کے بعد وہ چپکے سے گھر سے نکل گئی۔ کاویا کو اس کے والد نے پڑھائی پر توجہ دینے کو کہا تھا۔ فی الحال، وہ خاندان کے ساتھ واپس آ گئی ہے. کاویا کی ملاقات کی خبر سن کر اہل خانہ نے یوٹیوب پر ایک بلاگ بھی جاری کیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر لوگ اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: