உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مایہ ناز شخصیت یوسف حسین نے دنیا کو کہا الوداع، ہنسل مہتا نے کہا- ’اب میں یتیم ہوگیا‘

    نامور شخصیت یوسف حسین نے دنیا کو کہا الوداع، ہنسل مہتا نے کہا- ’اب میں یتیم ہوگیا‘

    نامور شخصیت یوسف حسین نے دنیا کو کہا الوداع، ہنسل مہتا نے کہا- ’اب میں یتیم ہوگیا‘

    بالی ووڈ اور ٹی وی کی نامور شخصیت یوسف حسین (Yusuf Hussain) کا انتقال ہوگیا ہے۔ بالی ووڈ اور ٹی وی کا مشہور چہرہ رہے یوسف حسین کے انتقال (Yusuf Hussain Death) کی جانکاری دیتے ہوئے ڈائریکٹر ہنسل مہتا (Hansal Mehta) نے ایک جذباتی نوٹ کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اور ٹی وی کی نامور شخصیت یوسف حسین (Yusuf Hussain) کا انتقال ہوگیا ہے۔ بالی ووڈ اور ٹی وی کا مشہور چہرہ رہے یوسف حسین کے انتقال (Yusuf Hussain Death) کی جانکاری دیتے ہوئے ڈائریکٹر ہنسل مہتا (Hansal Mehta) نے ایک جذباتی نوٹ کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہنسل مہتا پروڈیوسر اور اداکار یوسف حسین کے انتقال سے ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے بھاری دل سے یہ افسوسناک اطلاع دیتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ میں لکھا ہے، ’میں آج سچ میں یتیم ہوگیا ہوں۔ اب میری زندگی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی‘۔ انہوں نے دیر شب 3 بجے کے بعد یہ ٹوئٹ کیا۔

      ڈائریکٹر ہنسل مہتا (Hansal Mehta)نے اپنے پوسٹ کے ساتھ یوسف حسین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں نے شاہد کے 2 شیڈول پورے کر لئے تھے، لیکن ہم مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے۔ میں بے حد پریشانی میں تھا۔ فلمساز کے طور پر میرا کیریئر ختم ہونے کو تھا۔ تبھی وہ آئے اور بولے میں پاس ایک فکسڈ ڈپازٹ ہے، اگر تمہاری پریشانی میں وہ پیسہ کام نہیں آیا تو وہ میرے بھی کسی کام کا نہیں‘۔

      ڈائریکٹر ہنسل مہتا کا ٹوئٹ
      ڈائریکٹر ہنسل مہتا کا ٹوئٹ


      یوسف حسین کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا، انہوں نے ایک چیک پر دستخط کیا اور شاہد پوری ہوگئی۔ ایسے تھے یوسف حسین۔ ’ہنسل مہتا نے مزید لکھا- ’صرف میرے سسر نہیں آپ میرے والد کی طرح تھے۔ اگر زندگی زندہ ہوتی تو شاید انہیں کے طور پر ہوتی۔ آج وہ چلے گئے تاکہ جنت میں بھی سبھی لڑکیوں کو ’دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی‘ اور ہر آدمی کو ’سب سے حسین نوجوان‘ بتا سکیں اور آخر میں صرف کہیں، ’لو یو لو یو لو یو‘۔

      ہنسل مہتا نے مزید لکھا- ’یوسف صاحب میں آپ کی اس نئی زندگی کا قرض دار ہوں۔ میں سچ میں آج یتیم ہو گیا۔ اب زندگی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ میں بری طرح آپ کو یاد کروں گا۔ میری اردو خراب ہی رہے گی اور ہاں- لو یو لو یو لو یو‘۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: