ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹڈیوں کے حملے کو زائرہ وسیم نے بتایا اللہ کا قہر، ٹرول ہونے پر ڈیلیٹ کیا سوشل میڈیا اکاونٹ

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے ہندوستان میں ٹڈیوں کے حملے کو لےکر ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ٹڈیوں کے حملے کو انسان کے اعمال کا پھل اور اللہ کا قہر بتایا تھا۔

  • Share this:
ٹڈیوں کے حملے کو زائرہ وسیم نے بتایا اللہ کا قہر، ٹرول ہونے پر ڈیلیٹ کیا سوشل میڈیا اکاونٹ
ٹڈیوں کے حملے کو زائرہ وسیم نے بتایا اللہ کا قہر

ممبئی: عامر خان (Aamir Khan) کی سپرہٹ فلم ’دنگل’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زائرہ وسیم (Zaira Wasim) اب بھلے ہی فلمی پردے سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر وہ اکثر ملک کے الگ الگ موضوعات پر اپنی رائے رکھتی رہتی ہیں۔ فلمی دنیا کو الوداع کہنے کے اپنے فیصلے کو لے کر اداکارہ کی جہاں کچھ لوگوں نے حمایت کی تھی، تو وہیں کئی لوگوں نے ان کی تنقید بھی کی تھی، لیکن، اس درمیان زائرہ وسیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کردیا، جس کے بعد صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا اور ان ٹرولس سے پریشان ہوکر زائرہ وسیم  (Zaira Wasim Troll)نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیئے۔


دراصل، زائرہ وسیم نے جمعرات کو ہندوستان میں ٹڈیوں کے حملے کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ٹڈیوں کے حملے کو انسان کے اعمال کا پھل اور اللہ کا قہر بتایا تھا۔ اپنے اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ زائرہ وسیم ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں اور لوگوں نے ان کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ٹرولرس سے پریشان ہوکر پہلے تو اداکارہ نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، لیکن اسکرین گریبس وائرس ہونے کے بعد انہوں نے پریشان ہوکر اپنا ٹوئٹ اور انسٹا گرام اکاونٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔


ٹرولرس سے پریشان ہوکر اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹر اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔
ٹرولرس سے پریشان ہوکر اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹر اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔


اپنے ٹوئٹ میں زائرہ وسیم نے قرآن کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’ٹڈیوں کا قہر اور جو بھی مصیبتیں ملک میں حال فی الحال میں دیکھنے کو مل رہی ہیں، وہ سب انسانوں کے برے اعمال کا پھل ہے۔ یہ اللہ کا قہر ہے’۔ زائرہ وسیم کا یہ ٹوئٹ کچھ لوگوں کو اتنا برا لگ گیا کہ انہوں نے سابق اداکارہ کا موازنہ سانپ تک سے کرنا شروع کردیا۔ وہیں کئی لوگوں نے اننہیں اسلام کی مثال پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کو اسلام میں حرام بتایا۔ ایک صارف نے زائرہ وسیم کے ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ٹوئٹ کرنا اسلام میں حرام ہے’۔



واضح رہے کہ اس سے قبل زائرہ وسیم، ہندوستانی پہلوان ببیتا فوگاٹ کے ساتھ بھی ٹوئٹر پر جنگ چھڑی تھی۔ دراصل، ببیتا فوگاٹ نے مسلسل آرہے دھمکی آمیز ٹوئٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں زائرہ وسیم نہیں ہوں، جو ڈرجاوں گی’۔ ببیتا فوگاٹ کے اس ٹوئٹ کے بعد زائرہ وسیم نے بھی ایک طویل پوسٹ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے بغیر ببیتا فوگاٹ کا نام لئے ان پر نشانہ سادھا تھا۔
First published: May 30, 2020 04:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading