உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زائرہ وسیم کی یوم پیدائش: 5 سالوں میں فلموں سے زیادہ تنازعات میں رہیں ’دنگل گرل‘، مذہب کی خاطر چھوڑا بالی ووڈ

    زائرہ وسیم کی یوم پیدائش: 5 سالوں میں فلموں سے زیادہ تنازعات میں رہیں ’دنگل گرل‘، مذہب کی خاطر چھوڑا بالی ووڈ

    زائرہ وسیم کی یوم پیدائش: 5 سالوں میں فلموں سے زیادہ تنازعات میں رہیں ’دنگل گرل‘، مذہب کی خاطر چھوڑا بالی ووڈ

    Happy Birthday Zaira Wasim: اپنے کیریئر میں بہت ہی اچھا کام کرتے ہوئے زائرہ وسیم (Zaira Wasim) نے انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ زائرہ وسیم کے اس فیصلے نے ہر کسی کو حیران کردیا تھا۔

    • Share this:
      اداکارہ زائرہ وسیم (Zaira Wasim) آج اپنا 21 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ عامر خان (Aamir Khan) کی فلم ’دنگل‘ میں گیتا فوگاٹ کے کردار کو نبھاکر زائرہ وسیم راتوں رات پاپولر ہوگئی تھیں۔ انہیں اس کردار میں کافی پسند کیا گیا تھا۔ ’دنگل‘ میں زائرہ وسیم کو اتنا پسند کیا گیا کہ اس فلم کے لئے انہیں بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کیٹیگری میں نیشنل ایوارڈ ملا تھا۔ سال 2017 میں ’سیکریٹ سپراسٹار‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم میں ایک بار پھر وہ عامر خان کے ساتھ تھیں، لیکن وہ لیڈ کردار میں تھیں۔ ’سیکریٹ سپراسٹار‘ کے لئے زائرہ وسیم کو بیسٹ اداکارہ کریکٹس کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔

      اپنے کیریئر میں بہت ہی اچھا کام کرتے ہوئے زائرہ وسیم (Zaira Wasim) نے اچانک انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے اس فیصلے نے ہر کسی کو حیران کر دیا تھا۔ ان کا کیریئر محض 5 سال کا رہا، لیکن ان پانچ سالوں میں انہوں نے دکھا دیا کہ وہ صرف اچھی فلمیں کرنا پسند کرتی ہیں۔ انہیں اسکرپٹ کی بھی سمجھ تھی۔ لیکن، پھر بھی کم عمر سے ہی زائرہ وسیم مسلسل سرخیوں اور تنازعہ میں رہی تھیں۔

      انڈسٹری چھوڑنے کے اعلان سے ہوا تنازعہ

      سال 2019 میں اپنی فلم ’دی اسکائی از پنک‘ کی ریلیز کے فوراً بعد انہوں نے اعلان کردیا تھا کہ وہ اداکاری اور فلم انڈسٹری سے خود کو الگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے خوش نہیں ہیں کیونکہ یہ انہیں ان کے ایمان سے دور کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ اسلام سے دور ہو رہی ہیں اور اس وجہ سے وہ انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

       

      Zaira wasim controversies
      زائرہ وسیم فلموں سے الگ کئی بار سرخیوں میں بھی رہیں۔ (فائل فوٹو)


      پوسٹ ڈیلیٹ کرکے کھڑا کیا تنازعہ

      سال 2017 میں جموں وکشمیر کی اس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے زائرہ وسیم نے ملاقات کی تھی۔ ان کی تصاویر نے بھی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے زائرہ وسیم  کو ’کشمیری رول ماڈل‘ کہا تھا۔ زائرہ وسیم کو اس پر جان سے مارنے کی دھمکی تک ملنے لگی تھی۔ تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا، لیکن تھوڑی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ زائرہ وسیم کے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے یہ پوسٹ میڈیا کی نظروں میں آگئی تھیں۔

      Zaira wasim controversies
      زائرہ وسیم نے پہلی ہی فلم میں اداکاری کی صلاحیت دکھا دی تھی۔ (فائل فوٹو)


      جسمانی استحصال کا الزام

      سال 2017 میں زائرہ وسیم اپنے ساتھ جنسی استحصال کی شکایت کرکے سرخیوں میں آئی تھیں۔ انہوں نے دہلی سے ممبئی آتے وقت انسٹا گرام پر کئی میسیج پوسٹ کئے تھے۔ ان میں انہوں نے شکایت کی تھی کہ اس شخص نے پیچھے والی سیٹ سے انہیں غلط طریقے سے چھوا۔ یہ معاملہ عدالت تک پہنچا تھا۔

      بالوں سے متعلق بھی ہوا تھا تنازعہ

      سال 2016 میں پہلا تنازعہ تو ان کے ڈیبیو فلم سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ دراصل فلم کے سیٹ سے ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر میں زائرہ وسیم کے بال چھوٹے کٹے ہوئے تھے۔ اس وجہ سے انہیں ٹرول کیا گیا تھا۔ زائرہ وسیم کو بال کٹوانے کے لئے غیر اسلامک کہا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: