انسپکٹر وجئے کے لیے پہلی پسند تھے دھرمیندر، جانیے فلم زنجیر میں کیسے ہوئی امیتابھ بچن کی انٹری
انسپکٹر وجئے کے لیے پہلی پسند تھے دھرمیندر، جانیے فلم زنجیر میں کیسے ہوئی امیتابھ بچن کی انٹری
بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ امیتابھ سے پہلے یہ فلم کئی بڑے سوپر اسٹار کو آفر کی گئی تھی، لیکن آخر میں یہ فلم امیتابھ کو ملی اور وہ راتوں رات سوپر اسٹار بن گئے۔
عظیم اداکارہ امیتابھ بچن کی سال 1973 میں ریلیز ہوئی فلم زنجیر کافی ہٹ ہوئی۔ اس میں انہوں نے انسپکٹر وجئے کا رول ادا کیا تھا، جس کے بعد انہیں ’اینگری ینگ مین‘ کہا جانے لگا۔ اس فلم کی ریلیز کو 50 سال پورے ہوچکے ہیں۔
ایک طرح سے دیکھا جائے تو زنجیر فلم نے امیتابھ بچن کے کرئیر کو پرواز دینے میں اہم رول ادا کیا ہے، لیکن بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ امیتابھ سے پہلے یہ فلم کئی بڑے سوپر اسٹار کو آفر کی گئی تھی، لیکن آخر میں یہ فلم امیتابھ کو ملی اور وہ راتوں رات سوپر اسٹار بن گئے۔ پران نے کی تھی امیتابھ کو کاسٹ کرنے کی سفارش
امیتابھ بچن کی زنجیر میں پران نے شیر خان کا رول ادا کیا تھا۔ یہ ایک ایسا کردار ہے جو آج بھی لوگوں کے ذہن میں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ کو کاسٹ کرنے کے لیے پران نے ڈائریکٹر پرکاش مہرا سے سفارش کی تھی۔ اس سے پہلے فلم زنجیر میں دھرمیندر انسپکٹر وجئے کا رول کرنا چاہتے تھے، لیکن ایسا نہیں ہوپایا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پرکاش مہرا کے بیٹے پونیت نے بتایا تھا کہ 'دھرمیندر کے پاس زنجیر کی اسکرپٹ تھی۔ انہوں نے پرکاش مہرا کو اس فلم کی ہدایت کاری کی پیشکش کی۔ اس کے ساتھ دھرمیندر زنجیر میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔ اس کے بعد دھرمیندر تقریباً ایک سال تک اپنے دوسرے کاموں میں مصروف رہے لیکن پرکاش مہرا ان کا انتظار نہ کر سکے اور پھر انہوں نے دھرمیندر سے 3500 روپے میں اسکرپٹ خرید لی۔
اس کے بعد پرکاش مہرا نے سب سے پہلے راج کمار کو فلم آفر کی، لیکن وہ چاہتے تھے کہ اس کی شوٹنگ حیدرآباد میں ہو، وہیں، یہ فلم دیو آنند کے پاس بھی گئی، لیکن وہ اس میں گانے چاہتے تھے۔ اس کے بعد پران کی سفارش پر ڈائریکٹر پرکاش مہرا نے امیتابھ بچن کی فلم بامبے ٹو گوا دیکھی۔ پونیت نے بتایا کہ فلم میں امیتابھ بچن کو دیکھ کر ان کے والد خوشی کے مارے اچھل پڑے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے انسپکٹر وجئے کے رول کے لیے امیتابھ بچن کو فوری کاسٹ کرلیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔