ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان (Zareen Khan) کو فلمی دنیا میں لانے کا پورا کریڈٹ دبنگ خان یعنی سلمان خان (Salman Khan) کو جاتا ہے۔ انہوں نے ہی زرین خان کو اپنی فلم ’ویر (Veer)‘ سے فلم انڈسٹری میں موقع دیا۔ یہ فلم کچھ خاص نہیں چلی، لیکن زرین خان کو بے حد پسند کیا گیا۔ زرین خان کو سب سے زیادہ پاپولرٹی سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ (Ready) میں آئٹم سانگ ’کیریکٹر ڈھیلا ہے‘ سے ملی۔ ان دنوں اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ شیواشیش مشرا کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔
حال ہی میں زرین خان (Zareen Khan Boyfriend) نے اپنے بوائے فرینڈ شیواشیش مشرا کے یوم پیدائش پر دونوں کی تصویر شیئر کرکے انہیں وش کیا تھا۔ اس بار زرین خان نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں اداکارہ نے نیلے رنگ (بلو کلر) کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ وہیں شیواشیش نے اسکائی بلو کلر کی ٹی شرٹ پہن کر سیلفی لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے دونوں کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں شیوا آشیش، زرین خان کو سویٹی کہتے ہوئے سنائی دے رہے تھے۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں کے درمیان بانڈنگ واضح دکھائی دے رہی ہے۔

زرین خان (Zareen Khan) اپنے بوائے فرینڈ شیواشیش مشرا کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Zareen khan instagram
آپ کو بتادیں کہ شیواشیش مشرا ٹی وی شو ’بگ باس 12‘ (Bigg Boss 12) میں دکھائی دیئے تھے۔ وہ شو میں بطور کامنر پہنچے تھے۔ حالانکہ، وہ شو میں کچھ خاص نہیں کر پائے، اس لئے جلدی ہی ایوکٹ ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے زرین خان نے شیواشیش کو کافی دلچسپ طریقے سے برتھ ڈے وش کیا تھا۔ انہوں نے دونوں کی تصاویر شیئر کرکے کیپشن میں لکھا، ’ٹیڑھا ہے پر میرا ہے، جنم دن کی بہت ساری مبارکباد‘۔ شیو، بھگوان کا آشیرواد ہمیشہ بنا رہے اور تمہاری سبھی خواہشات پوری ہوں‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہارٹ کا ایموجی بھی بنایا تھا۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو زرین خان حال ہی میں پرنس نرولا (Prince Nirula) کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں دکھائی دی تھیں۔ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ پنجابی انڈسٹری میں بھی اداکارہ دھمال مچا رہی ہیں۔ ساجد ناڈیا والا کی سپرہٹ ملٹی اسٹارر فلم ’ہاوس فل 2 (Housefull)‘ اور ’ہیٹ اسٹوری 3‘ میں بھی وہ کام کرچکی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔