ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرن گروور کے ساتھ انٹيمیٹ سین کرنے میں پریشانی نہیں ہوئی: زرین

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ زرين خان کا کہنا ہے کہ فلم ہیٹ اسٹوری 3 میں کرن گروور کے ساتھ انٹيمیٹ سین کرنے میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2015 02:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرن گروور کے ساتھ انٹيمیٹ سین کرنے میں پریشانی نہیں ہوئی: زرین
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ زرين خان کا کہنا ہے کہ فلم ہیٹ اسٹوری 3 میں کرن گروور کے ساتھ انٹيمیٹ سین کرنے میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

ممبئی۔  بالی ووڈ اداکارہ زرين خان کا کہنا ہے کہ فلم ہیٹ اسٹوری 3 میں کرن گروور کے ساتھ انٹيمیٹ سین کرنے میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ سلمان خان کے اپوزٹ فلم ویر سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی زرين کی فلم ہیٹ اسٹوری 3 ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں زرين خان، ڈیزی شاہ، کرن سنگھ گروور اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کے گیت ’وجہ تم ہو‘ میں کرن اور زرين کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا ہے۔


زرين نے کہا کہ میں اور کرن بہت باتیں کرتے ہیں۔ اس لئے بریک دی آئس والا معاملہ ہی نہیں تھا۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کمفرٹ تھے۔ فلم میں کئی انٹيمیٹ مناظر ہیں جنہیں فلمانا کافی مشکل ٹاسک رہا۔ زرين کے لئے یہ تجربہ کافی فني رہا۔ زرين خان نے کہا اسکرین پر بھلے ہی آپ کو اسٹيمیٹ سین دکھائی دے رہے ہوں لیکن شوٹنگ کے وقت ماحول کافی فني رہا، جس کی وجہ سے یہ سین آسانی سے ہو گئے۔ یہ فلم چار دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

First published: Dec 02, 2015 02:39 PM IST