اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شوہر کی آخری رسومات میں شامل ہونے کی بھی زینت امان کو نہیں ملی تھی اجازت، اداکارہ نے بتائی اپنی آپ بیتی

    شوہر کی آخری رسومات میں شامل ہونے کی بھی زینت امان کو نہیں ملی تھی اجازت، اداکارہ نے بتائی اپنی آپ بیتی

    شوہر کی آخری رسومات میں شامل ہونے کی بھی زینت امان کو نہیں ملی تھی اجازت، اداکارہ نے بتائی اپنی آپ بیتی

    1998 میں مظہر کی موت اور اس سے پہلے ان کے الگ ہونے کی وجوہات پر بھی زینت امان نے کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مظہر نسخے دواوں کے عادی ہوگئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      زینت امان نے بالی ووڈ کی لیڈنگ لیڈی کے طور پر کامیابی کی کہانی لکھی۔ فلم انڈسٹری اور اس وقت کے ہندوستان کے دوراندیش مانے جانے والے اپنی خوبصورتی اور رویے کے لیے ہمیشہ زیر بحث رہنے والی زینت امان، ستیم شیوم سندرم اور دی گریٹ گیمبلر جیسی فلموں میں دکھائی دی۔ اکثر ہندی سینما کی ’اوریجنل گلیم دیوا‘ کہلانے والی، وہ اپنی پرسنل لائف کے ساتھ ساتھ پروفیشنل لائف کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہیں۔

      شادی کو لے کر رہی تنازعہ میں
      زینت امان کی مظہر خان کے ساتھ ان کی شادی کے چرچے اکثر ہوتے رہتے تھے۔ ان کی 1985 میں شادی لوگوں کو حیران کرگئی، لیکن دونوں جلد ہی الگ ہوگئے تھے، ان کے دو بیٹے ہیں۔ دی رینڈزیوس ود سومی گریوال میں زینت نے اپنی شادی اور شادی کے بندھن میں بندھنے کے بارے میں بات کی تھی۔

      انہوں نے کہا، اس وقت، میں کسی بھی چیز سے زیادہ ماں بننے کے لیے تیار تھی۔ مجھے لگا کہ میری زندگی کی گھڑی ٹک ٹک کررہی ہے اور میں حقیقت میں بچے پیدا کرنا چاہتی تھی۔ اور پھر حقیقت میں یہی اہم وجہ تھی کہ میں نے شادی کیوں کی ، کیونکہ میں حقیقت میں مانتی ہوں کہ شادی کرنے کی واحد وجہ فیملی کا ہونا ہے۔ اور میں اس وقت اس کے لیے تیار محسوس کررہی تھی، اس لیے میں نے شادی کی۔

      مجھے امید تھی کہ وہ جیئں گے
      1998 میں مظہر کی موت اور اس سے پہلے ان کے الگ ہونے کی وجوہات پر بھی زینت امان نے کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مظہر نسخے دواوں کے عادی ہوگئے تھے۔ ان کی بیماری گردے کے مرض کی وجہ سے ہوئی تھی۔ میں نے ان کی زندگی کے لیے بہت جدوجہد کی، مجھے یقین تھا کہ وہ زندگی رہیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اسپلٹس ولا 14 میں دھمال کریں گی عرفی جاوید، سنی لیون بھی ہوئی ان کی فین

      یہ بھی پڑھیں:

      ملک چھوڑ کر بھاگنے کے الزامات پر عدالت میں جیکلن نے کیا کہا؟ جانیے اہم باتیں


      انہوں نے کہا، سب سے برا جھٹکا یہ تھا کہ مظہر کے خاندان نے مظہر کی آخری رسومات میں شامل ہونے کی اجازت مجھے نیہں دی۔ ان کی ماں اور اس کی بہن مجھے اسے چھوڑنے کے لیے سزا دینے کی کوشش کررہے تھے۔ یہ ایک خراب فلم کی طرح تھا۔ کیونکہ یہ کوئی تھا جسے میں نے اپنی زندگی کے اتنے سال دئیے ت ھے۔ وہ میرے بچوں کے والد تھے اور میں نے پوچھا کہ کیا میں آخری رسومات میں آسکتی ہوں، تو مجھے غصے ، کڑواہٹ اور نفرت بھرے انداز میں جواب ملا، نہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: