உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Zeenat Aman:دیو آنند کے ساتھ پہلی فلم پر زینت امان نے کہا تھا-’میں اس وقت ملک چھوڑ رہی تھی، لیکن۔۔۔‘

    اداکارہ زینت امان نے دیوآنند سے ملاقات کے بارے میں سنایا قصہ۔

    اداکارہ زینت امان نے دیوآنند سے ملاقات کے بارے میں سنایا قصہ۔

    Zeenat Aman On First Film With Dev Anand: حال ہی میں زینت امان دہلی میں ایک تقریب میں پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کی۔ دیو آنند کے ساتھ اپنی پہلی فلم ہرے راما ہرے کرشنا میں جو کردار ادا کیا اس کے بارے میں انہوں نے کہا، ’یہ ہدایت کار او پی رلہن تھے جنہوں نے مجھے دیو آنند سے ملوایا تھا۔

    • Share this:
      Zeenat Aman On First Film With Dev Anand: ماضی کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک زینت امان نے اپنی فلمی کرئیر میں کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا تھا، جن میں دیو آنند، راج کپور، امیتابھ بچن اور سنجے خان جیسے سوپر اسٹارس شامل تھے۔ زینت نے اپنی دوسری فلم سے اپنے بولڈ اوتار سے سب کی توجہ حاصل کی۔ وہ فلم 'ہرے راما ہرے کرشنا' میں 'نشہ باز' اور 'بولڈ' لڑکی کا کردار ادا کرکے ہندی سنیما کی کامیاب اداکاراؤں کی فہرست میں شمار ہوگئیں تھیں۔



      زینت امان نے دیو آنند کے ساتھ پہلی فلم پر کی بات
      حال ہی میں زینت امان دہلی میں ایک تقریب میں پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کی۔ دیو آنند کے ساتھ اپنی پہلی فلم ہرے راما ہرے کرشنا میں جو کردار ادا کیا اس کے بارے میں انہوں نے کہا، ’یہ ہدایت کار او پی رلہن تھے جنہوں نے مجھے دیو آنند سے ملوایا تھا۔ او پی رلہن جانتے تھے کہ دیو آنند فلم کے لیے ایک اداکارہ کی تلاش کررہے ہیں۔ بہت سی اداکاراؤں نے اس رول کو ٹھکرادیا تھا، کیونکہ وہ رومانٹک کردار نبھانا چاہتی تھیں، اس لئے، او پی رلہن نے ایک میٹنگ میں دیو آنند سے مجھے متعارف کرایا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Madhubala Bollywood Journey :دیویکا رانی کی اس صلاح نے ممتاز کو بنادیا’مدھوبالا‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Oops مومنٹ کا شکار ہوئیںAnkita Lokhande! فینس نے کہا’ایسی ڈریس پہنی ہی کیوں ۔۔۔‘

      ملک چھوڑنے کا منصوبہ بنارہی تھیں زینت امان
      زینت نے مزید بتایا کہ کس طرح دیو آنند نے انہیں فلم میں کاسٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، "اس وقت میں اپنے خاندان کے ساتھ ملک چھوڑ کر یہاں سے دور جانے کا سوچ رہی تھی۔ مجھے لگتا ہے، دیو آنند کو میری شخصیت بہت پسند تھی۔ میں اسکرٹ پہن کر پائپ پی رہی تھی اور انہوں نے سوچا کہ، میں اُس رول کے لئے بالکل صحیح ہوں۔ اس سے قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ناظرین نے ان کے سبھی کرداروں کو پسند کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: