ہوم » نیوز » Explained

Inside Story : لالو یادو اور جیتن رام مانجھی کی 12 منٹ کی فون پر سیاسی گفتگو کا کیا ہے مطلب؟

Bihar News: لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو ، جیتن رام مانجھی کو مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں اور پھر لالو کا پیغام لے کر تیج پرتاپ یادو مانجھی سے ملنے پہنچ جاتے ہیں ۔ تیج پرتاپ یادو ، مانجھی کی کی بات 12 منٹ تک اپنے والد لالو پرساد یادو سے کراتے ہیں ۔ اب یہ 12 منٹ اگلے 12 دنوں یا 12 مہینوں میں کیا سیاسی رنگ دکھائے گا ، لیکن سوال یہ ہے کہ لالو یادو نے مانجھی سے 12 منٹ تک کیا بات کی ؟ مانجھی سے صرف یوم پیدائش کی مبارکباد تو نہیں ہی قبول کی ہوگی ۔

  • Share this:
Inside Story : لالو یادو اور جیتن رام مانجھی کی 12 منٹ کی فون پر سیاسی گفتگو کا کیا ہے مطلب؟
لالو یادو اور مانجھی کی 12 منٹ کی فون پر سیاسی گفتگو کا کیا ہے مطلب؟

پٹنہ : بہار کی سیاست کسی بھی وقت نئی کروٹ لے سکتی ہے ۔ لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے آج یعنی جمعہ کو ہم پارٹی کے لیڈر جیتن رام مانجھی کے گھر پہنچ کر ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران تیج پرتاپ نے لالو پرساد یادو سے مانجھی کی بات کرادی ۔ لالو یادو اور جیتن رام مانجھی کی 12 منٹ کی سیاسی بات چیت کا مطلب کیا ہے ، ہم آپ کو سمجھاتے ہیں ۔


جیتن رام مانجھی اور مکیش ساہنی کے چار چار ممبران اسمبلی کے کندھے پر نتیش سرکار ٹکی ہے ۔ پہلے جیتن رام مانجھی اور مکیش ساہنی کی خفیہ میٹنگ ہوتی ہے ، پھر مسلسل مانجھی این ڈی اے خاص کر بی جے پی کے خلاف بیان دیتے ہیں ۔ لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو ، جیتن رام مانجھی کو مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں اور پھر لالو کا پیغام لے کر تیج پرتاپ یادو مانجھی سے ملنے پہنچ جاتے ہیں ۔ تیج پرتاپ یادو ، مانجھی کی کی بات 12 منٹ تک اپنے والد لالو پرساد یادو سے کراتے ہیں ۔ اب یہ 12 منٹ اگلے 12 دنوں یا 12 مہینوں میں کیا سیاسی رنگ دکھائے گا ، لیکن سوال یہ ہے کہ لالو یادو نے مانجھی سے 12 منٹ تک کیا بات کی ؟ مانجھی سے صرف یوم پیدائش کی مبارکباد تو نہیں ہی قبول کی ہوگی ۔


ذرائع کے مطابق لالو پرساد یادو نے جیتن رام مانجھی سے پوچھا کیوں ناراض چل رہے ہیں ؟ مانجھی جی ، ہم بولے تھے نہ کہ نتیش جی آپ کی قدر نہیں کریں گے ، وہ تو خود ہی بی جے پی کی جال میں پھنس گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لالو نے مانجھی کو مہاگٹھ بندھن میں آنے کا زبردست آفر دیا ہے ۔ مانجھی کو سرکار کی قیادت تک سنبھالنے کا آفر ہے اور اس کیلئے مکیش ساہنی کو بھی راضی کرنے کا ٹاسک دیا ہے ۔ جیتن رام مانجھی اور ساہنی دونوں کو اگلے ایم ایل سی کی 12 سیٹوں پرہونے والے انتخابات میں اچھی تعداد میں سیٹ دینے کا بھی آفر دیا گیا ہے ۔ حالانکہ لالو یادو سے بات چیت کے دوران مانجھی نے لالو اور نتیش کو پھر سے ساتھ آنے کا تذکرہ کیا ۔


حالانکہ لالو پرساد یادو کیلئے نتیش کمار کے بغیر سرکار بنانا یا بگاڑنا اتنا آسان نہیں ہوگا ، کیونکہ نتیش کمار دو دو آزاد ایک بی ایس پی اور ایک ایل جے پی ممبر اسمبلی کو اپنے ساتھ لاچکے ہیں ۔ ایسے میں اگر مانجھی ۔ ساہنی اپنے آٹھ ممبران اسمبلی کو لے کر الگ ہوتے ہیں تو ادھر تیاری یہ بھی ہے کہ کچھ ناراض آر جے ڈی اور کانگریس ممبران اسمبلی کو استعفی دلاکر اکثریت کا نمبر کم کیا جاسکتا ہے ۔

بہار میں سیاسی پلٹی مارنے میں ویسے بھی جیتن رام مانجھی کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ پہلے نتیش کے گھر پھر لالو کے دروازے پھر نتیش کے یہاں گھر واپسی اور پھر لالو سے 12 منٹ کی بات چیت اگلے 12 دن یا 12 مہینے اس پلٹنے والی سیاست کیلئے اہم ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 11, 2021 09:09 PM IST