ہوم » نیوز » Explained

Explained: صارفین کے حقوق(Consumer Rights) اور ان کے قانونی حل کیا ہیں؟ یہاں جانئے تفصیلات

صارف کون ہے؟ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ ، 2019 کے مطابق ، صارف کو اس شخص سے تعبیر کیا گیا ہے جو’’کسی خدمات یا کوئی سامان کی خریداری کرتاہے‘‘۔ اس میں الیکٹرانک ذرائع، ٹیلی شاپنگ، براہ راست فروخت یا کثیر سطحی مارکیٹنگ (Multi-Level Marketing)کے ذریعہ آن لائن اور آف لائن دونوں لین دین بھی شامل ہیں۔

  • Share this:
Explained: صارفین کے حقوق(Consumer Rights) اور ان کے قانونی حل کیا ہیں؟ یہاں جانئے تفصیلات
Explained: صارفین کے حقوق(Consumer Rights) اور ان کے قانونی حل کیا ہیں؟ یہاں جانئے تفصیلات

صارف کون ہے؟ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ ، 2019 کے مطابق ، صارف کو اس شخص سے تعبیر کیا گیا ہے جو ’’کسی خدمات یا کوئی سامان کی خریداری کرتاہے‘‘۔ اس میں الیکٹرانک ذرائع، ٹیلی شاپنگ، براہ راست فروخت یا کثیر سطحی مارکیٹنگ (Multi-Level Marketing)کے ذریعہ آن لائن اور آف لائن دونوں لین دین بھی شامل ہیں۔

صارف کون نہیں ہے؟

کوئی بھی شخص جو سامان فروخت یا تجارتی مقاصد کے لئے حاصل کرتا ہے وہ صارف نہیں ہے۔

صارفین کے حقوق کیا ہیں؟

سامان اور خدمات سے تحفظ کا حق جو زندگی کے لئے مضر ہیں ، سامان اور خدمات کے بارے میں واقفیت کا حق ، سامان اور خدمات کے معیار سے متعلق یقین دہانی کا حق حاصل ہے ، خرابی سامان یا کوئی بھی خدمات کے متعلق شکایات کے ازالہ کا حق، صارفین کو اشیاء یا خدمات کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کا بھی حق دیا گیا ہے۔

صارفین کے تنازعات کے لئے تین درجے کے نیم عدالتی کا رول کیا ہے؟
قدیم ایکٹ کے برعکس نئے قانون میں سامان یا خدمات کی قیمت کے اعتبار کے مطابق مقدمات درج کیے جارہے ہیں جبکہ قدیم ایکٹ میں معاوضہ کے دعوے کے اعتبار سے مقدمات درج ہوتے تھے۔صارفین کی شکایات کا جائزہ لیکر انہیں انصاف دلانے اور معاوضہ دینے کے لیے تین کمیشن بنائے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کمیشن ایسے معاملوں کی سماعت کااختیار رکھتا ہے جس میں1کروڑروپئے کے کی خریدار کی گئی ہو ۔ وہیں اسٹیٹ کمیشن کو ایک کروڑ روپے سے زیادہ سے لیکر 10 کروڑ روپئے کی خریداری سے متعلق معاملوں کی سماعت کرتاہے۔۔ جبکہ 10 کروڑروپئے یا اسے زیادہ کی خریداری پر قومی کمیشن سماعت کرے گا۔

صارفین کے لیے معلومات کا حق کیا ہے؟
صارفین پرویٹکشن کونسلز ، مقدمات دائر کرنے میں صارفین کی رہنمائی کرتی ہیں اور عدالتوں میں صارفین کی نمائندگی بھی کرسکتی ہیں اور شعوربیدار بھی کرتی ہیںہر صارف کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کے ذریعہ خرید ے جانے والے سامان اور خدمات کی تفصیلات حاصل کرے۔
صارف کو معاوضہ کا حق؟

مصنوعات کے معیار کا تعین کیا ہے؟ اگر صارف کو کوئی نقصان پہنچا ہے تو ، اسے نقصان کی شدت کے حساب سے معاوضہ لینے کا حق ہے۔ مصنوعات کے معیارکا مطلب ہے کہ منصوعات کی تیاری بہتر اور لازمی قواعد کے مطابق ہو جس سے صارف کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنایاجائے۔
کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کیا کام کرتی ہیں؟

نوٹ: قلم کارپراچی مشرا، سپریم کورٹ کی وکیل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، چھتیس گڑھ ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 10:25 PM IST