ہوم » نیوز » Explained

Explained: جانئے کون ہیں پاکستانی نزاد زاہد قریشی ، جو امریکہ میں پہلے مسلم فیڈرل جج ہوں گے

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ فرسٹ کے نعرے کے ساتھ سیاہ فام اور غیر امریکی نزاد لوگوں کو توجہ نہیں دی تو اب بائیڈن انتطامیہ (Joe Biden Administration) اس رحجان کو توڑنے کی پوری کوشش کررہی ہے ۔

  • Share this:
Explained: جانئے کون ہیں پاکستانی نزاد زاہد قریشی ، جو امریکہ میں پہلے مسلم فیڈرل جج ہوں گے
زاہد قریشی اور جو بائیڈن ۔

امریکہ کے عدالتی نظام میں فیڈرل جج شپ کیلئے صدر جوبائیڈن نے جن گیارہ چہروں کو نامزد کیا ہے ، ان میں سے ایک نام زاہد قریشی کا بھی ہے ، جو پاکستان نزاد ہیں ۔ اگر ان کے نام پر مہر لگتی ہے ، تو امریکہ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوگا جب کوئی مسلمان فیڈرل جج کے عہدہ تک پہنچے گا ۔ پاکستان کیلئے بھی یہ فخر کا موقع ہے تو ایشیا کیلئے بھی ۔ یہ بھی قابل ذکر بات ہے کہ بائیڈن کی ٹیم میں ایشیائی اور سیاہ فاموں کو خاص نمائندگی ملی ہے ۔ اس درمیان آپ کو بتاتے ہیں کہ قریشی یہاں تک کیسے پہنچے ہیں ۔


سینیٹر کوری بکر نے کہا کہ جج قریشی امریکہ کیلئے کئی کردار کامیابی کے ساتھ نبھاتے رہے ہیں اور اگر ان کا نام فائنل ہوجاتا ہے ، تو امریکہ میں وہ تاریخ رقم کردیں گے ۔ ان سبھی کرداروں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے ، لیکن اس سے پہلے جانئے اس نامزدگی کا مطلب کیا ہے ۔


نامزدگی میں کیا ہے خاص ؟


درحقیقت فیڈرل جج شپ کیلئے جو گیارہ نامزدگیاں کی گئی ہیں ، ان میں سے نو خواتین ہیں اور صرف دو مرد ہیں ۔ اس میں بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی بھی وہائٹ یعنی سفید نسل کے جج کو نامزد نہیں کیا گیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چار سال کی مدت کے دوران مرد اور کنزرویٹیو طبقہ کو عدالتی نظام میں بڑھاوا دیا تھا ۔ اس رجحان کو بدلنے کیلئے بائیڈن نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے ۔

اس سے پہلے بھی کئی ایشیائی اور افریقی یا سیاہ فام چہروں کو اپنی ٹیم میں جگہ دینے کیلئے مشہور رہ چکے بائیڈن نے ان نامزدگیوں کو لے کر بھی تنوع کو فروغ دے کر ملک میں اتحاد کو مضبوط کرنے کی بات کہی ہے ۔

رٹگرس سے ڈگری حاصل کرنے والے قریشی کے بارے میں جانکاری اس ادارہ کے پورٹل پر موجود ہے ۔
رٹگرس سے ڈگری حاصل کرنے والے قریشی کے بارے میں جانکاری اس ادارہ کے پورٹل پر موجود ہے ۔


کون ہیں زاہد قریشی ؟

زاہد قریشی کی پیدائش نیویارک میں ہوئی تھی اور ان کی پرورش نیوجرسی میں ہوئی ۔ ان کی والدہ شاہدہ اور والد ڈاکٹر نثار قریشی پاکستان سے امریکہ میں جاکر بس گئے تھے اور تب سے وہیں رہے ۔ قریشی نے 1997 میں گریجویشن کرنے کے بعد جیوری میں ڈاکٹر کی ڈگری رٹگر لا اسکول سے سن 2000 میں حاصل کی تھی ۔

کیسا رہا قریشی کا کریئر ؟

سال 2019 میں نیوجرسی میں زاہد قریشی کو مجسٹریٹ جج کے طور پر تقرری ملی تھی ۔ اس عہدہ کو فیڈرل جج کے طور پر سمجھا ضرور جاتا ہے اور کہہ بھی دیا جاتا ہے ، لیکن یہ تکنیکی طور پر پیچیدہ معاملہ ہے ۔ اول تو یہ تقرری امریکی صدر نہیں کرتے ہیں ، اس لئے فیڈرل جج شپ سے یہ عہدہ الگ ہوتا ہے ۔

دوسری خاص بات یہ ہے کہ امریکہ کے آئین میں اس عہدہ کا تذکرہ نہیں ہے ، اس لئے ضلع کورٹ یا سرکٹ جج کی طرح فیڈرل بینچ کے ممبر کے طور پر بتائے جانے والے اس عہدہ کو نہیں مانا جاسکتا ۔ خبروں کی مانیں تو امریکی سسٹم کے مطابق مجسٹریٹ ججوں کو کچھ معاملات اسائن کئے جاتے ہیں ۔

ملیٹری سے بھی رہا ہے ناطہ

زاہد قریشی کے کریئر میں ملیٹری کے اندر خدمات دینا ایک خاص تجربہ رہا ہے ۔ فوج میں جے اے جی کارپس کیلئے وہ ملیٹری پراسیکیوٹر رہے تھے اور کریئر کے شروعاتی سالوں میں 2004 اور 2006 میں انہیں عراق کیلئے بھی تقرری ملی تھی ۔ رٹگر کے پورٹل پر دی گئی معلومات کے مطابق اس کے بعد قریشی نے ہوم لینڈ سیکورٹی محکمہ میں کام کیا اور پھر فیڈرل پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دیں ۔

امریکہ کے فیڈرل جسٹس سینٹر کی عمارت کی تصویر ۔ کریڈٹ : وکی کامنس ۔
امریکہ کے فیڈرل جسٹس سینٹر کی عمارت کی تصویر ۔ کریڈٹ : وکی کامنس ۔


ایوارڈس اور حصولیابیاں

خبروں کے مطابق کچھ ہی سال پہلے بائیڈن نے ہی قریشی کو خدمات کیلئے ایوارڈ سے نوازا تھا ۔ ملیٹری میں خاص خدمت کیلئے برانز میڈل بھی قریشی حاصل کرچکے تھے ۔ نیز 2019 میں قریشی پہلے ایشیا نزاد کے امریکی تھے ، جنہیں فیڈرل بینچ میں عہدہ ملا تھا ۔ پروفیشنل اچیومنٹ اور اسٹینڈنگ اوویشن جیسے ایوارڈس بھی انہیں مل چکے ہیں ۔

نیوجرسی کی فیڈرل بار ایسوسی ایشن کے ایڈوائزر بورڈ میں بھی قریشی شامل رہے ہیں اور قانون کے طالب علم کیلئے کبھی کبھی لیکچر بھی دیا کرتے ہیں ۔ یہ بھی غور طلب ہے کہ وہائٹ کالر ڈیفینس اور جانچ سے متعلق معاملات میں قریشی اہم کردار نبھا چکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 03, 2021 02:59 PM IST