ہوم » نیوز » Explained

Corona Vaccination:ویکسین سے خوفزدہ نہ ہوں، بروقت ویکسین لگوانے کی 5وجوہات

اگر ہر ہندوستانی Covid-19 ویکسین لگواتا ہے، تو ہم Covid-19 کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہمیں ویکسینیشن کو قبول کرنا چاہئے اور ہر شہری سے اس کی درست معلومات پہنچانا چاہئے۔ درست معلومات کی مدد سے، ہم بیماری سے پاک ایک خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے راستے پر گامزن ہو سکیں گے۔

  • Share this:
Corona Vaccination:ویکسین سے خوفزدہ نہ ہوں، بروقت ویکسین لگوانے کی 5وجوہات
ویکسین ملک کے عوامی ہیلتھ کیئر سسٹم پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرتی ہے

ویکسین بنی نوع انسان کو میڈیکل سائنسز کی جانب سے ملنے والے عظیم ترین تحائف میں سے ایک ہے۔ اس نے چیچک اور پولیو سمیت متعدد موذی امراض کو ختم کرنے یا اسے انتہائی محدود کرنے میں مدد کی ہے۔ اس وقت بروقت ویکسین لینے سے کمیونٹی میں وائرس سے پھیلنے والے امراض سے بنیادی تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ انفرادی ہیلتھ کیئر کی معمولات کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ ویکسین کی اثر پذیری اور ضرورت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہونے کے باوجود، اب بھی ایسے معدودے چند افراد کا گروہ ایسا ہے جو ویکسینیشن کے فوائد سے انکار کرتا ہے۔ فی الوقت، جبکہ ہندوستان Covid-19 انفیکشنز کی انتہائی خطرناک دوسری لہر سے نبرد آزما ہے، یہ بات ہمیشہ کے مقابلے زیادہ اہم ہو جاتی ہے کہ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے پر آمادہ کیا جائے اور ہندوستان کو اس مرض سے نجات دلانے میں مدد کی جائے۔ اسی لئے، ہم ایسی 5 اہم وجوہات پیش کر رہے ہیں کہ کیوں افراد کو ویکسینیشن سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور کیوں انہیں بلا تاخیر ویکسین لے لینی چاہئے۔


ویکسین ایسی جگہ مرض کی روک تھام کرتی ہے جہاں طبی نگہداشت ممکن نہیں ہے۔


ہندوستان کے Covid-19 بحران کے دوران اسپتالوں میں بستر اور ہیلتھ کیئر کے وسائل کا فقدان اہم چیلنج رہا ہے۔ بروقت ویکسین لے کر ملک کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر پڑنے والے اس بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ زیادہ ممکنہ مریضوں کو اندرونی طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔


ویکسین عزیزوں اور کمیونٹیز کو تحفظ فراہم کرتی ہے

ایسے کئی لوگ، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لی ہے، نادانستہ طور پر اس موذی مرض کے کیریئر ثابت ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے ان کے عزیزروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ Covid-19 بحران کے دوران، مرض پھیلانے والا میکانزم خاص طور پر موثر رہا، کیونکہ خاندانوں کے بزرگ اراکین کو ایسے نوجوان رشتے داروں کے ذریعے بیماری لاحق ہوئی جن میں علامات ظاہر نہیں ہو رہی تھیں۔


ویکسین علاج کے اخراجات کو کم کرتی ہے

ایک طرف یہ حقیقت کہ ویکسین ملک کے عوامی ہیلتھ کیئر سسٹم پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرتی ہے، جبکہ دوسری حقیقت یہ بھی ہے کہ ویکسین علاج پر ہونے والے اخراجات کو بھی کم کرتی ہے۔ چونکہ ایک صحت مند آبادی عموماً زیادہ پروڈکٹیو اور خوشحال ہوتی ہے، اسلئے اس معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات پڑتے ہیں۔

ویکسین ڈیلیور کرنا آسان ہے

’Network18 سنجیونی ۔ ایک ٹیکہ زندگی‘ جیسی امیونائزیشن کی عوامی مہمات کے ذریعے، جس کا مقصد Covid-19 کے خلاف تمام ہندوستانیوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے، فوری طور پر عوام تک بڑی تعداد میں ویکسینز ڈیلیور کی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، ہیلتھ کیئر لیڈران دنیا کے نسبتاً غریب ممالک میں زیادہ تیزی سے ویکسین پہنچانے کے اپنے طریقے ایجاد کر رہے ہیں۔

ویکسین بیمار پڑنے کے خطرے کو کم کرتی ہے

ویکسین کا مسرت انگیز منفی اثر یہ ہے کہ یہ دیگر وابستہ بیماریوں کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ چونکہ یہ جسم کے مانونی نظام کو تقویت فراہم کرتی ہے، اسلئے ویکسین جس قسم کے وائرس کو نشانہ بناتی ہے، وہ اس سے ملتے جلتے وائرسز کے خلاف بھی مدافعت فراہم کرتی ہے۔




ان وجوہات کی بناء پر، اگر ہر ہندوستانی Covid-19 ویکسین لگواتا ہے، تو ہم Covid-19 کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہمیں ویکسینیشن کو قبول کرنا چاہئے اور ہر شہری سے اس کی درست معلومات پہنچانا چاہئے۔ درست معلومات کی مدد سے، ہم بیماری سے پاک ایک خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے راستے پر گامزن ہو سکیں گے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی ویکسینیشن ڈرائیو ’Network18 سنجیونی ۔ ایک ٹیکہ زندگی‘ کے پس پشت یہی تحریک کارفرما ہے، جو کہ Federal Bank کی ایک خاص CSR پیش قدمی ہے۔ ہندوستان کی صحت اور امیونٹی کی تحریک میں شامل ہوں اور Covid-19 ویکسینیشن اور اس سے وابستہ معلومات تمام ہندوستانیوں تک پہنچانے میں مدد کریں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 31, 2021 10:29 PM IST