உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Valentine's Day 2022​: دنیا کے مختلف ملکوں میں اس طرح منایا جاتا ہے ویلنٹائن ڈے، یہ ہیں عجیب و غریب رسمیں

    ویلنٹائن ڈے پر جوڑے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کر تے ہیں۔ Image-shutterstock.com

    ویلنٹائن ڈے پر جوڑے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کر تے ہیں۔ Image-shutterstock.com

    Happy Valentine's Day 2022​:جاپان میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے کے بجائے ’تھینکس گیونگ ڈے‘ منانے کی روایت ہے۔ اس دن خواتین باپ، بھائی، شوہر، دوست اور اپنے عاشق کو شکریہ ادا کرنے کے لیے چاکلیٹ دیتی ہیں۔ مردوں کے پاس 14 مارچ تک تحائف دینے کا وقت ہوتا ہے جسے وائٹ ڈے کہا جاتا ہے۔

    • Share this:
      Happy Valentine's Day 2022​:ویلنٹائن ڈے کا مطلب ہے محبت کا دن۔ اس دن محبت کرنے والے ایک دوسرے سے اپنے دل کی بات کرتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ عاشقوں کا دن ہے۔ ہر سال 14 فروری کو دنیا کے کئی ممالک میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔ تمام نوجوان سال بھر اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ زیادہ تر ممالک میں ویلنٹائن ڈے شان و شوکت اور مختلف روایات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ کچھ ممالک میں ویلنٹائن ڈے پر شادی کرنے کا رواج بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی ایسے مسلم ممالک ہیں، جہاں آج بھی ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی ہے۔ سعودی عرب بھی ایسے ہی ممالک میں سے ایک تھا۔ اس سے قبل سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے کو مذہب کے خلاف سمجھا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ اگر کوئی اسے مناتے ہوئے پایا گیا تو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔

      سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ احمد قاسم الغامدی کی وجہ سے یہاں سال 2018 میں پہلی بار ویلنٹائن ڈے منایا گیا۔ شیخ احمد قاسم کے مطابق ویلنٹائن ڈے محبت کا تہوار ہے۔ اب سعودی عرب میں بھی برقعہ پوش خواتین ویلنٹائن ڈے پر اپنے ساتھیوں کے لیے پھول اور تحائف خریدتی نظر آتی ہیں۔ حالانکہ آج بھی کئی ممالک میں اس دن کو منانا قطعی طور پر منع ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ویلنٹائن ڈے کیسے منایا جاتا ہے۔ اس سے جڑی منفرد روایت کیا ہے؟

      برازیل-12 جون کو مناتے ہیں ویلنٹائن ڈے
      برازیل میں ویلنٹائن ڈے 14 فروری کی بجائے 12 جون کو منایا جاتا ہے۔ برازیل میں اس دن کو Día dos Namorados کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پرتگالی میں اس کا مطلب ہے سویٹ ہارٹ ڈے یا بوائے فرینڈ-گرل فرینڈ ڈے۔ اس دن محبت کرنے والے جوڑے ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں۔

      انگلینڈ- من پسند ساتھی پانے کے لئے کیا جاتا ہے یہ ٹوٹکہ
      انگلینڈ میں ویلنٹائن ڈے کی شام لڑکیاں اپنے تکیے کے نیچے پانچ تیز پتے رکھ کر سوتی ہیں۔ یہاں تکیے کے چاروں اطراف میں ایک ایک تیز پتہ اور پانچواں تکیے کے بیچ میں رکھنے کا رواج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے ان لڑکیوں کو اپنے ہونے والے شوہر کا خوابوں میں دیدار ہوتا ہے۔

      ڈنمارک - اسنوڈراپ فلاور دینے کا رواج
      ڈنمارک میں ویلنٹائن ڈے پر محبت کرنے والے لو برڈس ایک دوسرے کو گلاب نہیں دیتے۔ اس کے بجائے اسنوڈراپ فلاور دینے کی روایت ہے۔ یہاں آپ کے چاہنے والے کو خود کارڈ دینے کے بجائے ایک گمنام کارڈ بھیجا جاتا ہے۔ خواتین کو کارڈ بھیجنے والے کے نام کا خود اندازہ لگانا ہوتا ہے۔

      اٹلی- ’اسپرنگ فیسٹیول‘ کے طور پر منایا جاتا ہے ویلنٹائن ڈے
      اٹلی میں ویلنٹائن ڈے کو بہار کے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس دن غیر شادی شدہ لڑکیاں صبح سویرے اٹھتی ہیں اور جو مرد انہیں سب سے پہلے دیکھتا ہے وہ ان کا ہونے والا شوہر بن سکتا ہے۔

      ویلز - لکڑی کا چمچ دینے کی روایت
      ویلز کے ملک میں ’سینٹ ڈوین ڈے‘ 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ یہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کی طرح ہی ہے۔ ان کی ایک خاص روایت ہے جس میں جوڑے ایک دوسرے کو لکڑی کے چمچ تحفے کے طور پر دیتے ہیں۔ اسے لو اسپونس کہا جاتاہے۔ چمچ کے ڈیزائن میں دینے والے کا میسیج ہوتا ہے۔

      جاپان - ’تھینکس گیوینگ ڈے‘ کے طور پر مناتے ہیں ویلنٹائن ڈے
      جاپان میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے کے بجائے ’تھینکس گیونگ ڈے‘ منانے کی روایت ہے۔ اس دن خواتین باپ، بھائی، شوہر، دوست اور اپنے عاشق کو شکریہ ادا کرنے کے لیے چاکلیٹ دیتی ہیں۔ مردوں کے پاس 14 مارچ تک تحائف دینے کا وقت ہوتا ہے جسے وائٹ ڈے کہا جاتا ہے۔

      تھائی لینڈ - ہاتھی پر بیٹھ کر شادی کرنے کا رواج
      تھائی لینڈ میں ویلنٹائن ڈے پر ایک الگ رواج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تھائی لینڈ میں 14 فروری کو ہاتھی پر بیٹھ کر شادی کرنے کی روایت ہے۔ اس رسم کو دیکھنے کے لیے ہر سال بنکاک میں ہزاروں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ لوگ ہاتھیوں پر بیٹھ کر نئے شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ رقص بھی کرتے ہیں۔

      فلپائن - شادی کرنے کی روایت
      فلپائن میں 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نوجوان جوڑے حکومت کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں شادی کرتے ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کے لیے یہ سب سے خاص دن سمجھا جاتا ہے۔

      ایران - منایا جاتا ہے مہرگان
      ایران جیسے ملک میں ویلنٹائن ڈے کے تحائف اور کارڈز پر 2011 سے مکمل پابندی ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے بجائے یہاں ’مہرگان‘ منانے کو کہا گیا ہے۔ مہر کا مطلب ہے دوستی، پیار یا اُنسیت ہوتا ہے۔ مہرگان یہاں ایک اسلامی تہوار مانا جاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: