உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan میں 5 شادیوں والے شہباز شریف کے طور پر جانے جاتے ہیں پڑوسی ملک کے نئے وزیر اعظم

    شہباز شریف اور ان کی بیوی تحمینہ درانی۔

    شہباز شریف اور ان کی بیوی تحمینہ درانی۔

    پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے سیکریٹ افیئرس کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ جب انہوں نے دوسری شادی کی تو ان کے والد بہت ناراض ہوگئے۔ پھر جب اچانک تیسری شادی کی تو خود پورا ملک حیران رہ گیا۔ اس بار اس شادی سے ان کے بڑے بھائی نواز شریف ناراض ہوئے۔ حالانکہ شہباز شریف کے کئی افیئرس کی خبریں بھی پاکستان میں رہی ہیں۔

    • Share this:
      پاکستان کے حکمراں عام طور پر اپنی رنگین مزاجی اور افیئرس کے لئے سرخیوں میں رہے ہیں۔ اس کی لمبی فہرست رہی ہے۔ خود عمران خان تین شادیاں کر چکے تھے اور ان کے کئی افیئرس خاصی سرخیوں میں رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کوئی الگ نہیں ہیں۔ باضابطہ طور پر وہ تین شادیاں کرچکے ہیں، لیکن پاکستان کا میڈیا ان کا نام کئی خواتین سے جوڑتا رہا ہے۔ پاکستان میں ان کی پہچان پانچ شادیوں والے شہباز شریف کے طور پر بھی ہے۔ اس معاملے میں وہ عمران خان سے دو قدم آگے ہی ہیں۔

      شہباز شریف فی الحال 70 سال کے ہیں، لیکن نہ صرف فٹ ہیں بلکہ ان کی پرسنالٹی میں اب بھی خاصا چارم ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان کی شادیوں پر ان کے گھر والے ہی کیوں ان سے ناراض ہوگئے۔ اب بھی ان شادیوں کو لے کران کی فیملی میں کشیدگی کی صورتحال بن جاتی ہے۔

      پہلی شادی کزن سے

      شہباز شریف نے پہلی شادی 1973 میں اپنی کزن نصرت بٹ کے ساتھ کی۔ تب وہ 22 سال کے تھے۔ یہ لڑکی ان کے والد اور گھر والوں کے پسند کی تھی۔ نصرت بٹ سے انہیں چار بچے ہوئے۔ دو بیٹے اور دو جڑواں بیٹیاں۔ نصرت بٹ اب شہباز سے الگ رہتی ہیں۔ گزشتہ سال جب شہباز مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معالے میں پھنسے تو اس میں نصرت بٹ بھی پھنسی تھیں۔ انہیں عدالت میں بھی پیش ہونا پڑا۔ ویسے یہ بھی کہاجاتا ہے کہ نصرت بٹ سے 1993 میں ان کا طلاق ہوچکا ہے۔

      اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت۔ وہ گزشتہ دنوں منی لانڈرنگ کے معاملے میں پھنسی تھیں۔
      اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت۔ وہ گزشتہ دنوں منی لانڈرنگ کے معاملے میں پھنسی تھیں۔


      دوسری شادی کی ایک نوجوان ماڈل سے

      شہباز شریف کو پاکستان میں دل پھینک سیاستداں کے طور پر زیادہ جانا جاتا ہے۔ انہوں نے دوسری شادی پاکستان ماڈل عالیہ ہنی سے کی۔ اس شادی پر ان کے والد میاں شریف بہت ناراض ہوئے۔ یہ شادی 1993 میں ہوئی۔ تب عالیہ ابھرتی ہوئی نوجوان اور خوبصورت ماڈل تھیں۔ شہباز کی آنکھیں ان سے لڑیں۔ رومانس چلا اور پھر انہوں نے خاموشی کے ساتھ شادی کرلی۔

      شہباز نے سال 2003 میں تحمینہ درانی سے خاموشی کے ساتھ شادی کرائی تھی۔
      شہباز نے سال 2003 میں تحمینہ درانی سے خاموشی کے ساتھ شادی کرائی تھی۔


      اس ریلیشن شپ کو لے کر ایک قصبہ بھی کہا جاتا ہے۔ تب وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوگئے تھے۔ انہوں نے عالیہ کے گھر تک جانے کے لئے کیویلری نام سے نیا پُل ہی بنوا دیا۔ اس برج کا نام بھی اسی کے نام پر ہنی برج رکھا گیا۔ وہ 1999 میں پاکستان میں فوجی تختہ پلٹ کے بعد جب خود جلاوطنی میں سعودی عرب چلے گئے تو عالیہ بھی ان کے ساتھ تھیں، لیکن پھر دونوں کا طلاق ہوگیا۔ اس کے کچھ ہی ماہ بعد مشتبہ حالات میں عالیہ کی موت ہوگئی۔

      پھر تیسری شادی بھی خاموشی سے کی

      کہا جاتا ہے کہ عالیہ سے شادی کے آس پاس ہی انہوں نے سیکریٹ طور پر نرگس کھوسا سے بھی شادی کی تھی، لیکن باضابطہ طور پر اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ وہ پاکستان کی فیڈرل انویسٹیگیٹو ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل طارق کھوسا کی بہن تھیں۔ شریف فیملی نے اس شادی کو تو بالکل منظور نہیں کیا۔ یہ شادی جتنے خاموش طریقے سے ہوئی تھی، اتنے ہی خفیہ طریقے سے ختم بھی ہوگئی۔

      چوتھی شادی تحمینہ درانی سے

      جب میں انہوں نے خاموشی سے پاکستان میں مائی فیوڈل لارڈ لکھ کر سرخیوں میں آئیں تحمینہ درانی سے شادی کی۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا رومانس تقریباً آٹھ سال تک چلا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ جب انہوں نے یہ شادی کی تو نہ تو ان کے گھر والوں کو اس کی بھنک لگ پائی اور نہ ہی ان کی پارٹی کے لیڈران کو۔ اسی لئے جب انہوں نے شادی کے کچھ وقت بعد دبئی میں اس کی گرانڈ پارٹی رکھی تو ان کے پارٹی کے لیڈران بھی یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ شہباز کی سیکریٹ زندگی کے بارے میں پتہ تک نہیں چلتا۔ تحمینہ اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔ اب پاکستان کی خاتون اول بنننے کا سہرا ان کے سر ہی جائے گا۔ تحمینہ کی کہانی بھی عجیب سی ہے۔ ان کے والد شکراللہ درانی پاکستان میں ریزرو بینک کے گورنر تھے۔ پھر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس کے چیف ہوئے۔ تحمینہ بڑے زمیندار فیملی سے تھیں۔ ان کی پرورش شان وشوکت اور امیری کے درمیان ہوئی۔

      تحمینہ درانی کی بھی یہ تیسری شادی ہے۔ انہوں نے 1991 میں اپنی بایوگرافی بک مائی فیوڈل لارڈ لکھ کر پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔
      تحمینہ درانی کی بھی یہ تیسری شادی ہے۔ انہوں نے 1991 میں اپنی بایوگرافی بک مائی فیوڈل لارڈ لکھ کر پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔


      تحمینہ کی پہلی دو شادیاں

      17 سال کی عمر میں ہی انہیں انیس خان نام کے ایک نوجوان سے پیار ہوا۔ یہ شادی فیملی کی مخالفت کے بعد انہوں نے کی۔ اس سے انہیں ایک بیٹی ہوئی۔ شادی کے کچھ سالوں بعد ہی طلاق بھی ہوگیا۔ اس کے بعد انہوں نے پنجاب کے اہم لیڈر غلام مصطفیٰ کھار سے شادی کی۔ غلام مصطفیٰ خود اس سے پہلے کئی شادیاں کرچکے تھے۔ اس شادی سے تحمینہ کو 04 بچے ہوئے۔ یہ شادی 14 سال چلی، لیکن اپنی کتاب میں انہوں نے لکھا کہ کس طرح مصطفیٰ ان کا استحصال کرتے تھے۔ شادی کے علاوہ اس کے دوسری خواتین سے تعلقات تھے۔ مصطفیٰ اس وقت پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بے حد خاص تھے۔ سی وجہ سے وہ پہلے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور پھر گورنر۔

      ’مائی فیوڈل لارڈ‘ کتاب سے پاکستان میں تہلکہ مچایا تھا

      بایوگرافی بک ’مائی فیوڈل لارڈ‘ لکھ کر انہوں نے پاکستان کے زمیندار پرورش سے آئے اعلیٰ سیاستدانوں کی پول کھیلی اور ان کے ناجائز رشتوں کے بارے میں لکھا۔ کتاب میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کس طرح مصطفیٰ نے شوہر ہونے کے بعد بھی انہیں بھٹو کے سامنے پروسنے کی کوشش کی۔ یہ کتاب 8 زبانوں میں ترجمہ ہوئی۔ اس نے تہلکہ مچا دیا۔ 1991 میں شائع ہوئی اس کتاب کو شروع میں تو پاکستان میں پابندی لگادی گئی تھی۔ اب پابندی ہٹ گئی ہے۔ اس کتاب سے خود تحمینہ کے گھر والے اتنا آگ بگولہ ہوئے کہ انہوں نے ان سے تعلقات ختم کرلئے۔

      پانچویں شادی سرکاری افسر سے، لیکن اس کی تردید بھی ہوئی

      یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف کی آنکھیں کلثوم نام کی خاتون سے بھی ٹکرائیں۔ کلثوم سرکاری افسر تھیں۔ شہباز شریف نے ان سے 2012 میں خفیہ شادی کی اور پھر جلدی ہی طلاق بھی دے دیا۔ اس کے علاوہ بھی شہباز شریف کے دیگر افیئرس کی خبریں بھی پاکستان میں اڑتی رہتی ہیں۔ خود شریف فیملی ان کی اس فطرت سے خوش نہیں رہتی ہے۔ فیملی مین کئی بار اسے لے کر بہت کشیدگی کی صورتحال بھی بنی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: