உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں دو دنوں کے لئے دفعہ 144 نافذ، پڑھیں قومی -بین الاقوامی 10 بڑی خبریں

    ملک میں اومیکرون کا خطرہ لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسیز درج کیے گئے ہیں۔

    ملک میں اومیکرون کا خطرہ لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسیز درج کیے گئے ہیں۔

    ملک میں اومیکرون کا خطرہ لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسیز درج کیے گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب حکومت (Punjab Government) نے بارڈر سیکورٹی فورس (Border Security Force, BSF) کے تحت آنے والے علاقے کو پنجاب، مغربی بنگال اور آسام میں بین الاقوامی سرحد پر 15 سے 50 کلو میٹر کے دائرے تک بڑھانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں درخواست دئار کی گئی ہے۔ وہیں ملک میں اومیکرون کا خطرہ لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسیز درج کیے گئے ہیں۔ دلی میں اومیکرون کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔ زمبامبوے سے دلی آیا شخص متاثر پایا گیا ہے۔ جینوم سیکوئنسنگ میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

      ممبئی میں ’اومیکرون‘ کی دہشت، دو دنوں کے لئے دفعہ 144 نافذ
      کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے ممبئی میں 2 دنون کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ شہر میں 11 اور 12 دسمبر کو دفعہ 144 لاگو رہے گی۔ اس دوران کسی بھی طرح کی ریلی اور مظاہرے پر پابندی رہے گی۔ ساتھ ہی حکم کی خلاف ورزی پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور دیگر قانونی پروویژنس کے تحت ممبئی پولیس کارروائی کرے گی۔

      BSF کا دائرہ بڑھائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی پنجاب حکومت
      پنجاب حکومت نے بی ایس ایف کے تحت آنے والے علاقے کو بڑھائے جانے کے مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ اس درخواست کو جمعہ کو رجسٹرار کے سامنے درج کیا گیا تھا اور مرکز کو 28 دنوں میں جواب دینے کے لئے کہا گیا ہے جس کے بعد کیس کو بنچ کے سامنے درج کیا جائے گا۔

      OMICRON: ہندوستان میں اومیکرون کی تعداد ہوئی 33
      ساؤتھ افریقہ سے سب سے پہلے پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ پوری دنیا سمیت ہندوستان میں بھی بڑھتا جارہا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے ہندوستان میں بھی اس کے کیسیز بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسیز درج کیے گئے ہیں۔ دلی میں اومیکرون کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔ زمبامبوے سے دلی آیا شخص متاثر پایا گیا ہے۔

      Mehngai Hatao Rally: کانگریس کی آج جئے پور میں ہوگی ’مہنگائی ہٹاو ریلی‘
      راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس کی ’مہنگائی ہٹاو مہاریلی‘ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کے لئے ریلی کے مقام پنک سٹی کے ودیادھر نگر اسٹیڈیم کو تیار کیا جارہا ہے۔ آج اتوار کو صبح 11 بجے ہونے والی اس کانگریس کی عظیم ریلی میں تقریباً 2 لاکھ لوگوں کے شرکت کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

      ہندو مذہب اپنائیں گے فلم پروڈیوسر علی اکبر
      فلم پروڈیوسر علی اکبر نے اپنی بیوی کے ساتھ ہندو مذہب اپنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنرل بپن راوت کی موت کی توہین کرنے والوں سے دلبرداشتہ ہو کر مذہب اسلام ترک کررہے ہیں۔ مبینہ طور پر کئی لوگوں نے جنرل راوت کی موت سے جڑی پوسٹ پر اسمائیلیز کا استعمال کیا تھا۔

      تمل ناڈو ہیلی کاپٹر کریش: 6 جوانوں کی نعشوں کی ہوئی پہچان
      تمل ناڈو کے کوننور ضلع میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فضائیہ کے چار جوانوں اور آرمی کے دو فوجیوں کی نعشوں کی پہ چان ہوگئی ہے۔ خبر ہے کہ شہیدوں کے افراد خاندان کو ہفتہ کی صبح نعش سونپ دئیے جائیں گے۔ اس کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کے لئے دلی لایا جائے گا۔ فی الحال حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ جاری ہے۔

      کسان آندولن میں جان گنوانے والوں کی یاد مین کنڈلی بارڈر پر بنے گا شہید یادگار
      مرکزی حکومت نے کسانوں کی تقریباً سبھی مانگوں پر اپنی رضامندی دے دی ہے اور اس کے ساتھ کسان آندولن ختم ہوگیا ہے۔ حالانکہ کسان آندولن میں جان گنوانے والے کسانوں کی یاد میں شہید یادگار کے لئے زمین دینے کی بھی مانگ کی گئی تھی جس پر حکومت نے اتفاق نہیں ظاہر کیا ہے۔ اس کے بععد کسان مورچہ اب اپنی سطح پر ہی سونی پت کے کنڈلی پولیس اسٹیشن حدود میں یادگار ِ شہیداں کے لئے زمین تلاش کررہے ہیں، جہاں پر کسانوں کے لئے یادگار تعمیر کی جائے گی۔

      اومیکرون کے کیسیز بڑھنے پر مرکز الرٹ، ریاستوں کو دئیے خاص احکامات
      مرکزی حکومت نے تین ریاستوں کے آٹھ ضلعوں کی طرف دھیان مرکوز کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے کہا ہے کہ حالات پر سخت نظر رکھیں اور نئے کیسیز کے کلسٹر پر کنٹرول رکنے کے لئے ضلع سطح پر اقدام کریں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے خط میں مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ کیرل، میزورم، اروناچل پردیش، پڈوچیری، منی پور، مغربی بنگال اور ناگالینڈ کے 19 اضلاع میں انفیکشن ریٹ پچھلے دو ہفتوں میں پانچ اور دس فیصدی کے درمیان ہے۔

      OMICRON کا دلی میں سامنے آیا دوسرا کیس، زمبامبوے سے لوٹا ہے شخص
      ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔ دلی حکومت کے مطابق، اومیکرون سے متاثرہ شخص ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا چکا تھا اور وہ زمبامبوے سے آرہا تھا۔ اُس نے جنوبی افریقہ کا بھی سفر کیا تھا۔

      ہیلی کاپٹر سے داغی جانے والی میزائل SANT کا کامیاب تجربہ
      ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور انڈین ایئرفورس نے ہیلی کاپٹر سے داغی جانے والی میزائل SANT کا کامیاب ٹسٹ کیا ہے۔ ہفتہ کو اسٹینڈ آف اینٹی ٹینک میزائل کا پوکھرن رینج میں ٹسٹ کیا گیا۔ ڈی آر ڈی او نے ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کی گئی اس میزائل کو ہیلی کاپٹر سے 10 کلومیٹر تک کی رینج میں داغا جاسکتا ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: