ہوم » نیوز » Explained

Study With USA:امریکہ میں ہندوستانی طلبہ کےلیےکیاہیں تعلیمی مواقع؟یہاں جانئے تمام تفصیلات

امریکہ میں زیرتعلیم بین اقوامی طلبہ میں ہندوستانی طلبہ بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ان سے اداروں میں بہت اہم اور متنوع نقطہ نظر میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • Share this:
Study With USA:امریکہ میں ہندوستانی طلبہ کےلیےکیاہیں تعلیمی مواقع؟یہاں جانئے تمام تفصیلات
امریکہ میں زیرتعلیم بین اقوامی طلبہ میں ہندوستانی طلبہ بہت اہمیت کے حامل ہیں۔(علامتی تصویر: Shutterstock)۔

مائیکل گیلنٹ


کورونا وائرس کی عالمی وبا نے کروڑوں افراد کی زندگیوں اور ان کے منصوبوں میں رخنہ ڈال دیا ہے۔ان میں امریکہ میں زیرِ تعلیم ہندوستانی طلبہ  بھی شامل ہیں۔لیکن جہاں ایک جانب دنیا کے تمام ممالک اس بحرا ن سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں امریکی کالج دنیا بھر سے طلبہ کا واپس خیر مقدم کرنے کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں۔


ہندوستانی طلبہ امریکہ میں زیرِ تعلیم بین اقوامی طلبہ میں کافی اہمیت کے حامل ہیں۔امریکہ کے طول و عرض میں پھیلا ہر چھوٹا بڑا تعلیمی ادارہ ہندوستانی طلبہ کی منفرد خدمات کا معترف ہے۔جونیاٹا کالج پینسلوانیا میں واقع لبرل آرٹس کا ایک نجی ادارہ ہے۔ ادارے میں  داخلوں کے سینئر ایسوسی ایٹ ڈین ریجینَلڈ اونیڈو بتاتے ہیں  ”ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہمارے اسکالر کالج کمیونٹی میں ثقافت اور زندگی کی روح پھونکتے ہیں۔‘‘


جب کہ کیلیفورنیا کے عوامی کمیونٹی کالج لاس پوسیٹاس کالج میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے پروگرام رابطہ کار کے عہدے پر فائز  سِنڈی بلیرو کہتی ہیں ’’ امریکہ میں زیر تعلیم ہندوستانی طلبہ مستقبل کے سائنسداں ، محققین، کاروباری اور عالمی رہنماہیں۔“