Explained: تحریک عدم اعتماد میں 9اپریل کو عمران خان کی ہار کیوں ہے طئے، جانیے وجہ
9 اپریل کو عمران خان کی کرسی جانا کیوں ہے طئے، جانیے وجہ۔
اگر عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے جس کا بہت زیادہ امکان ہے تو وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہوں گے جنہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ عمران خان کے سیاسی ارادوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ عمران خان کو اب پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمران کبھی اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے، وہ جانتے تھے کہ ان کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کیوں 9 اپریل کوجب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی تو عمران خان کی شکست طئے ہوگی۔
اکثریت کھوچکے ہیں عمران خان
دراصل، عمران خان نے حکمران اتحاد کی اہم اتحادی ایم کیو ایم-پی کے اپوزیشن کیمپ میں شامل ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی اکثریت کھو دی۔ ایم کیو ایم پی کے 7 ایم پی ایز ہیں۔ اس سے قبل حکومت کی ایک اور اتحادی اور بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) جس کے پانچ ارکان پارلیمنٹ ہیں، نے بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کی سیاسی صورتحال 8 مارچ کے بعد مزید خراب ہوئی جب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔
تحریک عدم اعتماد میں الزام لگایا گیا کہ ملک میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہے۔
3 اپریل کو، عمران اپوزیشن کو جھٹکا دینے میں کامیاب رہے جب قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے حکومت کو گرانے کی نام نہاد غیر ملکی سازش سے تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا۔ چند منٹ بعد صدر عارف علوی نے وزیراعظم خان کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔
تاہم جمعرات کو سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا اور بعد ازاں پارلیمنٹ کی تحلیل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
عمران کو اب تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا، جس پر ووٹنگ 9 اپریل کو ہوگی۔
اگر عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے جس کا بہت زیادہ امکان ہے تو وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہوں گے جنہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔