! شادی سے پہلے بزرگ کے 2 بچوں کی ماں بنی 20 سال کی لڑکی، لوگ سمجھتے تھے باپ۔بیٹی

امریکہ میں ایک لڑکی کو 33 سال بڑے شخص سے پیار ہوا اور ایک مہینے کے اندر وہ حاملہ بھی ہو گئی۔

Jan 30, 2019 04:43 PM IST | Updated on: Jan 31, 2019 07:30 PM IST
! شادی سے پہلے بزرگ کے 2 بچوں کی ماں بنی 20 سال کی لڑکی، لوگ سمجھتے تھے باپ۔بیٹی

میامی میں 20 سالی کی اسابیل سینج کو اپنے سے 33 سال بڑے شخص جوسیف کونر سے پیار ہوگیا، جو 53 سال کے ہیں۔

امریکہ کے میامی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جو سبھی کا دھیان اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ میامی میں 20 سالی کی اسابیل سینج کو اپنے سے 33 سال بڑے شخص جوسیف کونر سے پیار ہوگیا، جو 53 سال کے ہیں۔ جوسیف کونر اور ایسابیل سینج نے دسمبرمیں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا اور ایک مہینے کے اندر لڑکی حاملہ ہو گئی۔ یہی نہیں اگلے سال میں اس نے ایک اوربچے کو جنم دیا۔ دونوں نے اب تک شادی بھی نہیں کی ہے۔ حالانکہ کپل ساتھ رہ رہا ہے اور جلد ہی شادی کرنے والا ہے۔

اس رشتے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ایسابیل سینج کی فیملی ممبرس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سمجھانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی۔ یہ دونوں جب بھی کہیں ساتھ جاتے ہیں تو عمرمیں اتنے فاصلے کی وجہ سے لوگ انہیں باپ۔بیٹی سمجھنے لگتے ہیں۔ ایسابیل کا کہنا ہے کہ 'ہم کبھی کسی پبلک پیلیس پرساتھ جاتے ہیں تو لوگ ہمیں بیحد عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں۔ لوگ ہمیں باپ۔بیٹی سمجھنے لگتے ہیں۔ جس کے بعد کئی مرتبہ تو ہم انہیں سچ بتا دیتے ہیں لیکن کئی بار مزے لینے کیلئے کہہ دیتے ہیں'۔

اسابیل کو شوہرجوسیف کی موت کا رہتا ہے ڈر: اسابیل کا کہنا ہے کہ 'جوسیف کی صحت اور بیماریوں کو لیکر مجھے کافی فکر ہوتی ہے، میں جانتی ہوں وہ جلد ہی مجھے چھوڑ کر چلا جائے گا لیکن ہم نہیں جانتے کہ زندگی میں آگے کیا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف آج جیتی ہیں۔

تو اس وجہ سے خواتین غیر مرد کے ساتھ بناتی ہیں تعلقات، ضرور جاننی چاہئے یہ وجہ ایسا بیل کے شوہر جوسیف نے بتایا ک آخر انہوں نے 20 سال کی لڑکی سے شادی کیوں کی۔  انہوں نے کہا " میرے دوست نے جب ایسابیل کو دیکھاتوانہیں لگاکہ اس کے لکس اورکم عمر کی وجہ سے میں اس کے ساتھ ہوں لیکن میرے لئے اسابیل کی عمر سے زیادہ اس کی شخصیت معنی رکھتی ہے۔ وہ جس طرح سے چیزوں کو سنبھالتی ہے اور اس کا جو میچیورٹی لیول ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ وہ کافی مزاحیہ بھی ہے'۔

Loading...

Loading...