یوکرین: لازمی آرمی ٹریننگ سے بچنے کیلئے 24 سالہ نوجوان نے81 سالہ خاتون سے رچائی شادی

یوکرین میں 24 سالہ نوجوان نے خاندانی مخالفت اور تنقید کے باوجود اپنے دوست کی 81 سالہ دادی سے شادی رچا لی۔

Oct 02, 2019 12:04 PM IST | Updated on: Oct 02, 2019 12:06 PM IST
یوکرین: لازمی آرمی ٹریننگ سے بچنے کیلئے 24 سالہ نوجوان نے81 سالہ خاتون سے رچائی شادی

آرمی ٹریننگ سے بچنے کیلئے 24سالہ نوجوان نے81سالہ خاتون سے شادی رچائی

کیف۔ یوکرین کے ایک 24 سالہ طالب علم نے فوج کی ٹریننگ لینے کی لازمی شرط سے بچنے کے لئے 81 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یوکرین میں 24 سالہ نوجوان نے خاندانی مخالفت اور تنقید کے باوجود اپنے دوست کی 81 سالہ دادی سے شادی رچا لی۔ تاہم اس شادی کا مقصد طالب علم کو ایک سال کی لازمی فوجی ٹریننگ سے بچنا تھا۔

Loading...

ہر طالب علم کی طرح 24 سالہ الیگزینڈر کو بھی ایک خط موصول ہوا جس میں انہیں نزدیکی آرمی کیمپ میں جا کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ وہ ایک سالہ لازمی کورس میں شرکت کرسکے۔ تاہم طالب علم ٹریننگ میں حصہ نہیں لینا چاہ رہا تھا۔ طالب علم نے آرمی ٹریننگ سے بچنے کے لیے ایک ایسے قانون کا فائدہ اٹھایا جس میں صرف اس شخص کو ٹریننگ سے استثنیٰ حاصل تھی جس کا اپنی کمزور یا بیمار اہلیہ کی دیکھ بھال کے لئے گھر پر رہنا ضروری ہو۔

چنانچہ طالب علم نے 81 سالہ خاتون سے شادی کرکے بہانہ تیار کرلیا۔ یوکرین میں 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک سالہ آرمی ٹریننگ لینا لازمی ہوتا ہے۔

Loading...