پانچ سال کے بچے نے لگائے 3,202 پش اپس، توڑے 6 ورلڈ ریکارڈ

راخیم کرایو نام کے اس بچے نے 1000 پش اپس محض40 منٹ 57 سکینڈ میں پورے کر لئے اور 1 گھنٹے 30 منٹ میں 2000 پش اپ پورے کرتے ہوئے اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا

Dec 01, 2018 07:37 PM IST | Updated on: Dec 01, 2018 07:47 PM IST
پانچ سال کے بچے نے لگائے  3,202 پش اپس، توڑے 6 ورلڈ ریکارڈ

چینیا کے 5 سالہ بچے نے لگاتار 3,202 پش اپس لگاکر چھ ورلڈ ریکارڈ توڑ دئے۔ راخیم کرایو نام کے اس بچے نے 1000 پش اپس محض40  منٹ 57 سکینڈ میں پورے کر لئے اور 1 گھنٹے 30 منٹ میں 2000 پش اپ پورے کرتے ہوئے اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

بچا مسلسل پش اپس لگاتا رہا اور اس نے 3,202  پش اپس لگائے۔ اس کارنامے کے سبب اس نے مرسڈیز کار اور کھلونے کی دکان میں جانے کا موقع کمایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بچے کی یہ پہلی کامیابی نہیں تھی۔ ڈیلی میل کے مطابق، اس سے پہلے وہ مسلسل 2 گھنٹے 25 منٹ میں  4,105 پش اپس لگا چکا ہے۔ لیکن خراب ویڈیو کوالیٹی کی وجہ سے ریکارڈ کو خارج کر دیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...