چھبیس سال کی لڑکی سے 50 سال کے شخص کو ہوا پیار، اجے دیوگن کی نئی فلم کا ٹریلرجاری

عاقب علی کے ڈائریکشن میں بن رہی یہ فلم 17 مئی کو ریلیزہونے والی ہے۔ فلم کی کہانی 'پیارکا پنچنامہ' والے لو رنجن نے لکھی ہے۔

Apr 03, 2019 07:43 PM IST | Updated on: Apr 03, 2019 07:43 PM IST
چھبیس سال کی لڑکی سے 50 سال کے شخص کو ہوا پیار، اجے دیوگن کی نئی فلم کا ٹریلرجاری

اجے دیوگن اورتبوکی فلم 'دے دے پیار دے' کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ ادکاراجے دیوگن کی فلم 'دے دے پیاردے' کا ٹریلرریلیزکردیا گیا ہے۔ تبو، رکل پریت اوراجے دیوگن کی یہ فلم دلچسپ کامیڈی اورفل فیملی ڈرامہ لے کرآنے والی ہے، جس میں ایک 50 سال کے شخص کو 26 سال کی لڑکی سے پیارہوجاتا ہے۔ جب وہ اپنی گرل فرینڈ کولےکراپنےگھرپہنچتا ہے توڈرامہ شروع ہوجا تا ہے۔

یہ ڈرامہ دلچسپ ہے کیونکہ گھرمیں بیٹھے ہیں آلوک ناتھ، ماں، دو بچےاورتبو۔ فلم کی کہانی لورنجن نے لکھی ہے۔ یہ وہی لورنجن ہیں جنہوں نے'پیارکا پنچنامہ' لکھا تھا۔ تو آپ سمجھ ہی سکتے ہیں کہ یہ فلم کیسی ہونے والی ہے۔ عاقب علی کی ہدایت میں بن رہی یہ فلم 17 مئی کوریلیز ہونے والی ہے۔

Loading...

فلم کی اسٹارکاسٹ کے بارے میں بات کریں تواجے دیوگن ابھی حال ہی میں 'ٹوٹل دھمال' سے باکس آفس پردھمال مچا چکے ہیں۔ رکل پریت سال 2014 میں'یاریاں' میں نظرآئی تھیں۔ وہ جنوب میں زیادہ ایکٹیو(سرگرم) رہی ہیں اوراب اپنی دوسری ہندی فلم لےکرآرہی ہیں۔ وہیں تبو آخری بارآیوشمان کھورانہ کے ساتھ 'اندھا دھند' میں نظرآئی تھیں۔ اس فلم کوکرٹکس سے زبردست تعریف ملی ہیں۔

Loading...