شلوکا کولینے گھوڑی پرچڑھ کرنکلے آکاش امبانی، کچھ ہی دیرمیں ہوگی شادی

بارات نکلنے سے قبل آکاش نے اپنے دادا اورریلائنس انڈسٹریز کے فاونڈردھیرو بھائی امبانی سے آشیرواد لیا۔

Mar 09, 2019 07:24 PM IST | Updated on: Mar 09, 2019 07:31 PM IST
شلوکا کولینے گھوڑی پرچڑھ کرنکلے آکاش امبانی، کچھ ہی دیرمیں ہوگی شادی

مکیش امبانی اورنیتا امبانی برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئراور ان کی اہلیہہ کے ہمراہ۔

ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی اورنیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی آج ہفتہ کے روزاپنی بچپن کی دوست شلوکا مہتہ سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ ممبئی واقع جیو ٹاورس سے آکاش کی بارات نکل چکی ہے۔ بارات میں امبانی فیملی کے علاوہ کئی ستارے شامل ہوئے ہیں۔ بارات نکلنے سے قبل آکاش نے اپنے دادا اورریلائنس انڈسٹریزکے فاونڈردھیرو بھائی امبانی سے آشیرواد لیا۔

شادی میں بالی ووڈ ستاروں کےعلاوہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئراوران کی بیوی چیری بلیئر، گوگل کے سی ای او سندرپچائی اوران کی بیوی انجلی پچائی، متحدہ عرب امارات کے سابق سکریٹری جنرل بانکی مان اوران کی بیوی، مایہ نازکرکٹرسچن تندولکرجیسی ہستیاں بھی شامل ہورہی ہیں۔

Loading...

مہمانان کی فہرست میں کئی دیگرکارپوریٹ اورعالمی لیڈران کے نام بھی شامل ہیں۔ اس میں سیمسنگ کے نائب صدرجے وائی لی، بین الاقوامی اولمپک سمیتی کے کارگزارصدربورڈ کے ممبرکرسٹوف ڈی کیپر، سعودی حکومت کے وزیرخالد الفلیح، بیلجیئم کے سیاسی ماہر اوریوروپ کے پارلیمنٹ کے رکن ویرونک ڈی پیپر، نیٹفلیکس کے شریک بانی ریڈ ہیسٹنگس شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ یاسرالرومین اوران کی اہلیہ، ٹاٹا سنس کے صدراین چندرشیکھرن اوران کی بیوی للتا، کوکا کولا کے سی ای او جیمس کنسی، سابق امریکی کانگریسی ایرکینٹراوران کی بیوی، مورگن اسٹینلی بینکرمائیکل گرمس اوران کی بیوی، ڈاوکیمکل کے صدراینڈریولیورس اوران کی اہلیہ پاولا، گلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ کے چیئرمین اورسعودی ارامکو کے سینئرایم ڈی احمد الصوبے بھی تقریب میں موجود رہیں گے۔

ہندوستانی سیاست دانوں میں مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اوران کی بیوی امرتا، مرکزی وزیرپیوش گوئل، سریش پربھواورآنند شرما کے بھی اس شادی میں شریک ہونےکی امید کی جارہی ہے۔

Loading...