فلائٹ کا ٹکٹ لے کر ائیر پورٹ پہنچے تھے مسافر ، ائیرلائنس نے بس سے منزل تک پہنچایا

افسران نے کہا کہ ہوائی سروس رد ہونے کی وجہ سے کل 28 میں سے 18 مسافروں کو سڑک کے راستہ پونے لے جایا گیا ۔

Nov 17, 2019 07:54 PM IST | Updated on: Nov 17, 2019 07:54 PM IST
فلائٹ کا ٹکٹ لے کر ائیر پورٹ پہنچے تھے مسافر ، ائیرلائنس نے بس سے منزل تک پہنچایا

علامتی تصویر

آپ ہوئی جہاز سے سفر کرنے کیلئے ٹکٹ لے کر ائیر پورٹ پہنچتے ہیں اور آپ کو پتہ چلتا ہے کہ فلائٹ کی جگہ آپ بس سے اپنی منزل تک جائیں گے ، اس صورت میں آپ کا رویہ کیسا ہوگا؟ ان حالات کا صرف اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے ، لیکن ان حالات کا 18 مسافروں کو سامنا کرنا پڑا ۔ ان سبھی نے فلائٹ کا ٹکٹ لیا تھا ، لیکن ائیرلائنس نے انہیں سڑک کے راستہ سے بس کے ذریعہ کے منزل تک پہنچایا ۔

دراصل ایلائنس ائیر ( اے آئی ) نے پونے ہوئی اڈہ کو جاری نوٹیم ( نوٹس ٹو ائیرمین) کے پیش نظر ناسک – پونے کیلئے ہفتہ کو اپنی ہوئی سروس رد کردی ۔ افسران نے کہا کہ ہوائی سروس رد ہونے کی وجہ سے کل 28 میں سے 18 مسافروں کو سڑک کے راستہ پونے لے جایا گیا ۔

Loading...

ایلائنس ائیر ، ایئر انڈیا کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ اس کا طیارہ عام طور پر ہفتہ کو صبح 8 بجے ناسک پہنچتا ہے اور صبح 9.30 بجے تک پونے پہنچ جاتا ہے ۔ حیدرآباد میں اڑان بھرنے میں تاخیر ہوگئی اور طیارہ صبح 10 بجے ناسک پہنچا ۔ اس وقت تک نوٹیم لاگو ہوگیا تھا اور پونے ہوائی اڈہ پر رن وے کو مرمت کیلئے بند کیا جانا تھا ۔ نوٹیم پائلٹوں کو دیا جانے والا ایک قسم کا نوٹس ہوتا ہے ، جس میں اڑان سے متعلق معلومات ہوتی ہیں ۔

Loading...