بیٹے کی موت کے بعد اس کی 18 سالہ گرل فرینڈ کے پارٹنر بنے والد، پوری کی لڑکی کی خواہش

سوشل میڈیا پر کارٹر اور کائلی کی یہ کہانی خوب وائرل ہوئی

Jan 11, 2019 06:38 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 06:46 PM IST
بیٹے کی موت کے بعد اس کی 18 سالہ گرل فرینڈ کے پارٹنر بنے والد، پوری کی لڑکی کی خواہش

علامتی تصویر

امریکہ کے رہنے والے کارٹر براون اور کائلی سوڈرس ایک دوسرے سے بےحد پیار کرتے تھے لیکن ایک دن اچانک ایک کار حادثہ میں کائلی کے بوائے فرینڈ کارٹر کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کے بعد 18 سالہ کائلی صدمے میں چلی گئی تھی۔ اسے کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ ایسے میں اس کے بوائےفرینڈ کارٹر کے والد نے اس کا بہت ساتھ دیا اور پارٹنر بن کی اس کی خواہش پوری کی۔

بتا دیں کہ یہ حادثہ گزشتہ سال مئی مہینہ کا ہے۔ دراصل، کائلی کافی وقت سے اسکول کی جانب سے منعقد پرام پارٹی میں جانے  کی تیاری کر رہی تھی۔ لیکن اپنے بوائے فرنڈ کارٹر کی موت کے بعد وہ ٹوٹ سی گئی تھی۔ اس نے طے کر لیا تھا کہ وہ اب وہ اس پارٹی میں نہیں جائیں گی۔  لیکن اس بات کا پتہ جب کارٹر کے والد کو چلا تو وہ جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے طے کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ کی خواہش کو ضرور پوری کریں گے۔

کائلی کے بوائے فرینڈ کارٹر کے والد رابرٹ براون اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ کے پارٹنر بن کر اسکول پہنچے، جس سے لڑکی کی خواہش ہوری ہو جائے۔ 50 سالہ رابرٹ براون نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ کا پارٹنر بننے کے لئے باقائدہ اسکول پرنسپل سے اجازت بھی مانگی تھی۔

سوشل میڈیا پر کارٹر اور کائلی کی یہ کہانی خوب وائرل ہوئی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ امریکہ میں پرام پارٹیاں خوب ہوتی ہیں، جس میں ہائی اسکول کے بچے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور اپنے پارٹنر کے ساتھ ڈانس اور مستی کرتےہیں۔

Loading...

Loading...