بے وفا بوائےفرینڈ کو گرل فرینڈ نے سکھایا زبردست سبق، 60 لاکھ سے زیاہ لوگوں نے دیکھا ویڈیو

سوشل میڈیا پر بےوفا بوائےفرینڈ اور گرل فرینڈ کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے

Jan 22, 2019 01:36 PM IST | Updated on: Jan 23, 2019 07:47 PM IST
بے وفا بوائےفرینڈ کو گرل فرینڈ نے سکھایا زبردست سبق، 60 لاکھ سے زیاہ لوگوں نے دیکھا ویڈیو

ٹویٹر سے لی گئی تصویر

بوائے فرینڈ اورگرل فرینڈ سے متعلق آپ نے آج تک کئی طرح کی خبریں سنی ہوں گی لیکن سوشل میڈیا پر بےوفا بوائےفرینڈ اورگرل فرینڈ کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ گرل فرینڈ نے اپنی سالگرہ پر بوائےفرینڈ کی بےوفائی کا کچھ ایسا تحفہ دیا کہ یہ ویڈیووائرل ہوگیا ہے اوراب تک تقریبا 60 لاکھ سے بھی زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

گرل فرینڈ نے اپنی سالگرہ پارٹی میں اپنے بوائےفرینڈ کو بلایا اوراسے اس کی بےوفائی کے لئے جم کرکھری کھوٹی سنائی۔ اس کےاس سالگرہ جشن کا ویڈیوسوشل میڈیا پر جم کروائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ہو ئے ویڈیو میں لوگ اس لڑکی کے اس قدم کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

دراصل پورا معاملہ امریکہ کے ٹکساس کا ہے ۔ یہاں رہنے والی 21 سال کی ٹیانا نے اپنے بوائےفرینڈ سینٹوس کے ساتھ کچھ ایسا کیا کہ وہ زندگی بھراسے بھول نہیں پائےگا۔ وائرل ویڈیو میں ٹیانا اچانک سے اٹھتی ہے اورلکچردینا شروع کر دیتی ہے۔ اس نے سب سے پہلے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورپھراچانک سے ہی اپنے بوائےفرینڈ اوراس کی بےوفائی کے کالے چٹھے کھولنے شروع کر دیتی ہے۔ اور بوائے فرینڈ حیرت زدہ ہو جاتا ہے۔  آپ بھی دیکھیں یہ وائرل ویڈیو۔

Loading...

Loading...