اگرآپ ہرروزرات میں 9 گھنٹے سوتے ہیں تو مل سکتی ہے یہ نوکری، ملے گی اتنی تنخواہ، ایسے دیں درخواست

کرناٹک میں واقع بنگلورو کی ایک آن لائن فرم ویک فٹ نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں تک ہر روز رات میں 9 گھنٹے سونے والے شخص کو 1 لاکھ روپئے دے گی۔

Nov 29, 2019 01:36 PM IST | Updated on: Nov 29, 2019 04:01 PM IST
اگرآپ ہرروزرات میں 9 گھنٹے سوتے ہیں تو مل سکتی ہے یہ نوکری، ملے گی اتنی تنخواہ، ایسے دیں درخواست

بنگلورو: امریکی اسپیس ایجنسی ناسا اسپیس اسٹڈی کے تحت دو مہینے سونے کے 14 لاکھ روپئے دیتی ہے۔ اب کچھ ایسا ہی ہندستان میں شروع ہونے کو ہے۔ کرناٹک میں واقع بنگلورو کی ایک آن لائن فرم ویک فٹ نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں تک ہر روز رات میں 9 گھنٹے سونے والے شخص کو 1 لاکھ روپئے دے گی۔ آن لائن سلیپ سولیوشن فرم نے اپنے اس پروگرام کو ویک فٹ سلیپ انٹرن شپ کا نام دیا ہے جہاں سیلیکٹ منتخب کئے گئے کینڈیڈیٹس کو 100 دن تک رات کو 9 گھنٹے سونا ہوگا۔

منتخب کینڈیڈیٹس کمپنی کے گدے پر سوئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سلیپ ٹریکر اور ماہرین کے ساتھ کاؤنسلنگ سیشن میں حصہ بھی لیں گے۔ حالانکہ جو لوگ اس انٹرن شپ پروگرام میں شارٹ لسٹ ہوں گے انہیں کمپنی کو ویڈیوز بھیجنا ہوگا جس میں انہیں یہ بتانا ہوگا کہ نیند انہیں کتنی اچھی لگتی ہے۔

سلیپ ٹریکر کا بھی ہوگا استعمال

Loading...

اس عمل میں ایک سلیپ ٹریکر کا بھی استعمال ہوگا جو انٹرن شپ کیلئے دئے گئے گدے پر سونے جانے سے پہلے اور سونے کے بعد کا پیٹرن ریکارڈ کرےگا۔ ونرز کو یہ سلیپ ٹریکر بھی دیا جائے گا۔

بیسٹ میڈیا انفوڈاٹ کام کے مطابق کمپنی کے ڈائریکٹر اور کو۔فاؤنڈر چیتنیے رام لنگ گوڑا نے اس بارے میں کہا کہ ایک سلیپ سالیوشن کمپنی کے طور پر ہماری پہلی کوشش ہے کہ ہم  سونے کیلئے لوگوں کو راغب کر سکیں۔  ایک اور ہماری زندگی فاسٹ لین پر چل رہی ہے۔ تو دوسری طرف کم نیند ہماری صحت پر اثر ڈال رہی ہے۔ ساتھ ہی اس سے ہماری زندگی کی کوالٹی بھی کم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں جو اپنی زندگی میں نیند کوترجیح  دیتے ہوئے طویل وقت تک سوسکیں۔ اس انٹرن شپ کو کرنے کیلئے آپ کو نہ ہی اپنی نوکری چھوڑنی ہوگی اور نہ ہی گھر سے باہر جانا ہوگا۔

اگر آپ بھی یہ انٹرن شپ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے کمپنی کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپلائی کریں۔۔

https://www.wakefit.co/sleepintern/ ویب سائٹ لنک

Loading...