نئے سال میں آپ کو ہوگی نئے ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈ کی ضرورت، جاننا ہے بےحد ضروری

سال 2019 کے پہلے دن یعنیٰ 1 جنوری سے آپ کا ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈ کام کرنا بند کر دےگا۔

Nov 26, 2018 12:32 PM IST | Updated on: Nov 26, 2018 12:37 PM IST
نئے سال میں آپ کو ہوگی نئے ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈ کی ضرورت، جاننا ہے بےحد ضروری

سال 2019 کے  پہلے دن یعنیٰ 1 جنوری سے آپ کا ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈ کام کرنا بند کر دےگا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ہدایات کے مطابق، میگنیٹک اسٹریپ والے ڈیبٹ کارڈ کو ہر حال میں 31 دسمبر تک نئے ای ایم وی چپ والے کارڈ سے بدل دیا جانا ہے۔ یہ کارڈ مبنی ہے پن پر۔ اسلئے آ پ کو نئے سال میں نئے ڈیبٹ -کریڈیٹ کارڈ کی ضرورت پڑےگی۔

رانے اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کے پیچھے کی طرف ایک کالی پٹی نظر آتی ہے۔ یہ کالی پٹی میگنیٹک اسٹریپ ہ، جس میں آپ کے اکاونٹ کی مکمل معلومات درج ہوتی ہے۔ اے ٹی ایم میں اسے ڈالنے کے بعد پن نمبر ڈالتے ہی آپ اپنے اکاونٹ سے پیسے نکال پاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں میگنیٹک اسٹریپ کارڈ نہیں ہے سکیور۔

ریزرو بینک کے مطابق، میگنیٹک اسٹریپ کارڈ اب پرانی تکنیک ہو چکی ہے۔ ایسا کارڈ بننا اب بند ہو گیا ہے، کیوں کہ یہ کارڈ پوری طرح سکیور نہیں تھے، جس کی وجہ سے انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ اب ان کی جگہ ای وی ایم چپ کارڈ کو تیار کیا گیا ہے۔ تمام پرانے کارڈس کو نئے کارڈ سے بدلہ جائےگا۔

Loading...

Loading...