شادی کے لئے ہاں کرنے سے پہلے لڑکیوں کے ذہن میں آتے ہیں ایسے خیال، لڑکے جان لیں

شادی کے لئے ہاں کہنے سے پہلے لڑکیوں کے ذہن میں کیا چلتا ہے، وہ کیا سوچتی ہیں آئیے جانتے ہیں

Feb 14, 2019 11:33 AM IST | Updated on: Feb 14, 2019 11:41 AM IST
شادی کے لئے ہاں کرنے سے پہلے لڑکیوں کے ذہن میں آتے ہیں ایسے خیال، لڑکے جان لیں

جب بھی شادی کا ذکر ہوتا ہے تو خوشی کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے ذہن میں کئی طرح کے سوال بھی آتے ہیں۔ ایسے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ لڑکیوں کے دماغ میں چلنے والے کچھ خیالات۔ شادی کے لئے ہاں کہنے سے پہلے ان کے ذہن میں کیا چلتا ہے۔ وہ کیا سوچتی ہیں آئیے جانتے ہیں۔

اپنی شادی کے لئے ہاں کرنے سے پہلے ہر لڑکی کو یہ ڈر ضرور ستاتا ہے کہ کہیں وہ اپنی شادی کو لے کر جلد بازی تو نہیں کر رہی ہے، کیا میں شادی جیسی بڑی ذمہ دای لینے لائق ہو گئی ہوں، یا کیا مجھے شادی کے لئے اپنے والدین سے کچھ  وقت اور مانگنا چاہئے۔

لڑکیوں کے ذہن میں یہ بھی خیال آتا ہے کہ کیا میرے سسرال والے مجھے میرے والدین کی طرح پیار سے رکھیں گے کہ نہیں؟ کیا وہ مجھے دل سے قبول کریں گے۔

سب سے زیادہ پریشان لڑکیاں اپنی ہونے والی ساس کے رویے کو لے کر رہتی ہیں۔ کیا وہ اسے بہتر طریقے سے سمجھ پائیں گی کی نہیں۔ لڑکیاں اپنے ہم سفر کے بارےمیں بھی سوچتی ہیں کہ کہیں ان کا انتخاب غلط تو نہیں ہے۔

Loading...

Loading...