بھکاری بنا لکھ پتی

اب تک امیروں سے کہتے سنا ہے کہ ان سے قرض لینے والے ان کی رقم کھا گئے، لیکن بیتول کے ملتائی تھانہ میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے

Jun 18, 2015 04:44 PM IST | Updated on: Jun 18, 2015 04:44 PM IST
بھکاری بنا لکھ پتی

اب تک امیروں سے کہتے سنا ہے کہ ان سے قرض لینے والے ان کی رقم کھا گئے، لیکن بیتول کے ملتائی تھانہ میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ میں ایک بھکاری نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ہے کہ شہر کے کچھ سربرآوردہ گھرانے کے لوگوں نے اس سے ہزاروں روپئے قرض لئے تھے اور جب وہ قرض کی رقم واپس مانگ رہا ہے تو قرضدار اسے روپئے لوٹانے سے انکار کر رہے ہیں۔

بھیک مانگ کر گزر بسر کرنے والے اس شخص کا نام شیخ شفیع ہے۔ شفیع کے مطابق، بھیک مانگ مانگ کر اس نے تقریباً ایک لاکھ روپئے جمع کئے تھے۔ اس کی بھنک جب لوگوں کو لگی تو چھ لوگوں نے اس سے روپئے ادھار لے لئے۔لیکن اب وہ اسے رقم واپس کرنے سے منع کررہے ہیں۔ ملتائی پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Loading...

Loading...