ویلنٹائن ڈے اسپیشل: اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے بڑے خاندان سے ملانے جا رہے ہیں۔ یہ کوئی دوسرے ملک کی بات نہیں بلکہ اپنے ہی ملک ہندوستان کی بات ہے۔

Feb 14, 2019 11:00 AM IST | Updated on: Feb 14, 2019 11:28 AM IST
ویلنٹائن ڈے اسپیشل: اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے بڑے خاندان سے ملانے جا رہے ہیں۔ یہ کوئی دوسرے ملک کی بات نہیں بلکہ اپنے ہی ملک ہندوستان کی بات ہے۔ میزورم میں دنیا کا سب سے بڑا خاندان رہتا ہے جس کے 181 ارکان 100 کمروں کے گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ گھر کے سربراہ جیونا چانا اپنی 39 بیویوں، 94 بچوں، 14 بہووں اور 33 پوتے پوتیوں کے علاوہ ایک ننھے پڑپوتے کے ساتھ بڑے پیار سے رہتے ہیں۔ انہیں جب بھی پیار ہوا انہوں نے شادی کر لی۔

اپنے بیٹوں کے ساتھ بڑھئی کا کام کرنے والے جیونا چانا کا خاندان میزورم میں خوبصورت پہاڑیوں کے بیچ بٹگاوں میں ایک بڑے سے مکان میں رہتا ہے۔ اس گھر میں کل سو کمرے ہیں۔

جیونا اپنے خاندان کے ساتھ 100 کمروں کے جس گھر میں رہتے ہیں اس میں ایک بڑے سے کچن کے علاوہ سب کے لئے کافی جگہ ہے۔ جیونا اپنے خاندان کو بےحد طور طریقہ سے چلاتے ہیں۔ خاندان کی خواتین کھیتی کرتی ہیں اور گھر چلانے میں مدد کرتی ہیں۔  جیونا کی سب سے بڑی بیوی سربراہ کا کردار ادا کرتی ہیں اور گھر کے دیگر لوگوں کے کاموں کو تقسیم کرنے کے ساتھ ہی کام کاج کی بھی نگرانی کرتی ہیں۔

Loading...

Biggest-family-10

یہاں ایک دن میں 45 کلو سے زیادہ چاول، 30-40 مرغے، 25 کلو دال، درجنوں انڈے، 60 کلو سبزیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس خاندان میں تقریبا 20 کلو پھل کا بھی روز استعمال ہوتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں درج یہ خاندان اپنے آپ میں پورا گاوں ہے ۔ بات کریں تو سننے والوں کی کمی نہیں، میچ کھیلنے جائیں تو دیکھنے والوں کی کمی نہیں اور ایک ساتھ بیٹھ جائیں تو اپنے آپ میں میلہ اور تہوار ہو جائے۔

Biggest-family-3

Loading...