جب اسمرتی ایرانی نے خود اڑایا اپنے موٹاپے کا مذاق، کہا 'اٹھا لے رے بابا'۔

ویسے اس انسٹا گرام پوسٹ سے ہمیں ایک بات اورمعلوم ہوئی کہ اسمرتی ایرانی اوران کے شوہرزبین ایرانی ایک دوسرے کو پیارسے 'چچ' کہہ کربلاتے ہیں۔

Dec 07, 2018 10:05 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 10:05 PM IST
جب اسمرتی ایرانی نے خود اڑایا اپنے موٹاپے کا مذاق، کہا 'اٹھا لے رے بابا'۔

اسمرتی ایرانی: فائل فوٹو

مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کا تازہ انسٹا گرام پوسٹ سوشل میڈیا پرموضوع بحث بنا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہرزبین ایرانی کے ساتھ ایک فوٹو شیئرکی ہے۔ اس پوسٹ کے ذریعہ ایرانی نے خود ہی اپنے موٹاپے کا مذاق اڑایا ہے۔ ویسے اس پوسٹ سے ہمیں ایک بات اورپتہ چلا کہ اسمرتی ایرانی اوران کے شوہرزبین ایرانی ایک دوسرے کو پیار سے 'چچ' کہہ کربلاتے ہیں۔

اسمرتی ایرانی نے جوفوٹو پوسٹ کی ہے، اس میں وہ اوران کے شوہرسیڑھیوں پر بیٹھے ہیں۔ اس میں وہ اوپرکی طرف دیکھتے ہوئے سوچ رہی ہیں۔ "ہے بھگوان اٹھالے، مجھے نہیں میرے موٹاپے کو"۔ وہیں ان کے شوہرسوچ رہے ہیں "اس کو بھی اٹھالوگے تو چلے گا"۔

Loading...

حالانکہ ان کے شوہرزبین ایرانی نے اس پوسٹ پرکمنٹ کیا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ کوئی انہیں اٹھائے۔ پھرمزاحیہ لہجے میں انہوں نے لکھا "یہ اتنا آسان نہیں ہے، کوئی مجھ سے پوچھے"۔

View this post on Instagram

Some people say my husband’s wife is freaking awesome.. true story ❤️😂@iamzfi

A post shared by Smriti Irani (@smritiiraniofficial) on

زبین ایرانی نے لکھا "زندگی کے اپنے اپ اینڈ ڈاونس (اتاراورچڑھاو) ہیں، میں انہیں اسکاٹس کہتا ہوں۔ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ کوئی تمہیں اٹھالے۔ اتنا آسان نہیں ہے، کوئی مجھ سے پوچھے"۔ انہوں نے مزید لکھا "میرے بچوں کی ماں، تم بہترین ہو"۔ اس پرایرانی نے انہیں تھینک یو (شکریہ) کہا۔

ویسے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسمرتی نے اس طرح کا مزاحیہ پوسٹ انسٹاگرام پرکیا ہو۔  اس سے پہلے انہوں نے دیپکا- رنویرکی شادی کے بعد ایک کنکال کی فوٹوشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا "دیپ ویرکی شادی کی تصویروں کا طویل وقت تک انتظارکرنے کے بعد کا حال"۔  

Loading...