آج سے 19 سال پہلے دلیپ کمار نے نواز شریف کو لگائی تھی لتاڑ، وجہ بنے تھے اٹل بہاری واجپئی

اٹل بہاری واجپئی اور اداکار دلیپ کمار کے بیچ گہرا رشتہ تھا۔ ایسا ہی ایک قصہ سال 1999 میں کارگل جنگ کا ہے۔

Dec 25, 2018 10:32 AM IST | Updated on: Dec 25, 2018 10:59 AM IST
آج سے 19 سال پہلے دلیپ کمار نے نواز شریف کو لگائی تھی لتاڑ، وجہ بنے تھے اٹل بہاری واجپئی

ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کرسمس کے دن یعنی 25 دسمبر 1924 کو گوالیر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ بالی ووڈ فلموں کے خاصا دیوانہ تھے۔ انہیں جب بھی وقت ملتا پرانی فلمیں دیکھنے لگ جاتے۔ آج ان کے یوم پیدائش پر بالی ووڈ سے متعلق ایسا ہی ایک قصہ بتانے جا رہے ہیں۔

اٹل بہاری واجپئی اور اداکار دلیپ کمار کے بیچ گہرا رشتہ تھا۔ ایسا ہی ایک قصہ سال 1999 میں کارگل جنگ کا ہے۔ جب اٹل بہاری واجپئی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے اداکار دلیپ کمار کی بات کرائی۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اپنی کتاب ’نائٹ آ ہاکر نار آ ڈو‘ میں اس کا ذکر کیا ہے۔

Loading...

کتاب کے مطابق، ایک دن نواز شریف کے لئے ہندوستان سے فون آیا۔ دوسری جانب اٹل بہاری واجپئی تھے۔ واجپئی نے نواز شریف سے کہا کہ’ مجھے آپ نے لاہور بلایا۔ گلے مل کر استقبال کیا اور اب ملک کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں‘‘۔ نواز شریف کو جواب نہیں آیا تو انہوں نے کہا کہ’’ آپ کس کے بارے میں بات کر رہےہیں میں آپ کی بات آرمی سربراہ سے کرواتا ہوں‘‘۔

نواز شریف فون کاٹنے ہی والے تھے کہ تبھی اٹل بہاری واجپئی نے ان سے کہا کہ ’مجھے آپ سے کسی کی بات کروانی ہے‘۔ اٹل بہاری واجپئی نے فون دلیپ کمار کو پکڑایا۔ اس وقت دلیپ کمار وہیں تھے۔ دلیپ کمار کی باتیں سن کر نواز شریف بھی حیران رہ گئے۔ بتا دیں کہ دلیپ کمار تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے پیشاور میں رہتے تھے۔

فون پر دلیپ کمار نے نواز شریف کو خوب کھری کھوٹی سناتے ہوئے کہا کہ ’صاحب آپ ہمیشہ ہندوستان پاکستان کے درمیان امن کے مسئلہ پر مستحکم رہے ہیں آپ ایسا کریں گے ایسی امید نہیں تھی۔ دونوں ممالک کے بیچ کشیدگی کے سبب ہندوستان میں مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہے۔ ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے کچھ کیجیئے‘۔

Loading...