اس 5 اسٹار ہوٹل میں آرڈر کئے کیلے، بل آیا تو اڑ گئے ہوش

راہل فی الحال ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے چندی گڑھ میں ہیں۔ وہ وہاں کے جے ڈبلیو میرئٹ ہوٹل میں رکے ہوئے ہیں۔

Jul 24, 2019 10:17 AM IST | Updated on: Jul 24, 2019 10:43 AM IST
اس 5 اسٹار ہوٹل میں آرڈر کئے کیلے، بل آیا تو اڑ گئے ہوش

بالی ووڈ اداکار راہل بوس

ہم نے لگزری ہوٹل کے موٹے۔موٹے بل کے بارے میں تو بہت سنا ہے لیکن بالی ووڈ اداکار راہل بوس کے ساتھ جو ہوا وہ سن کر سبھی حیران ہیں۔ انہوں نے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں دو کیلے کھائے۔ اس کے عوض میں ان سے 442 روپئے کا بل وصول کیا گیا۔ راہل فی الحال ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے چندی گڑھ میں ہیں۔ وہ وہاں کے جے ڈبلیو میرئٹ ہوٹل میں رکے ہوئے ہیں۔ ہوٹل میں ہوئے اس تجربے کی جانکاری راہل نے ٹویٹر پر شیئر کی۔

راہل نے لکھا اس پر یقین کرنے کیلئے آپ کو اسے دیکھنا ہوگا۔ کون کہتا ہے کہ پھل آپ کی زندگی کیلئے نقصان دہ ہیں؟ جے ڈبلیو میرئٹ چندی گڑھ والوں سے پوچھئے۔ ویڈیو میں راہل بتا رہے ہیں کہ وہ جم میں ورک آؤٹ کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے دو کیلے آرڈر کئے۔ ان کا کیا گیا آرڈر تو سرو ہو گیا لیکن اس کے بعد جو بل آیا وہ حیران کرنے والا تھا۔

راہل کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس لگزری ہوٹل کی منمانی قیمتوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ سیلیبرٹی ٹیگ اس قیمت کے ساتھ آتا ہے۔ اسیم یادو نے لکھا اگر آپ نے بنانا شیک مانگا ہوتا تو اس کی قیمت اگلے آئی فون کی قیمت کے  برابر ہوتی

Loading...