دو سہیلیوں کو آپس میں ہوا پیار ، گھروالوں نے شادی سے کیا انکار تو اٹھا لیا یہ بڑا قدم

پولیس بھی اس معاملہ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی ہے ، کیونکہ دونوں ہی سہیلیاں بالغ ہیں اور عدالت میں جاکر شادی بھی کرسکتی ہیں ۔

Sep 19, 2019 06:53 PM IST | Updated on: Sep 19, 2019 07:05 PM IST
دو سہیلیوں کو آپس میں ہوا پیار ، گھروالوں نے شادی سے کیا انکار تو اٹھا لیا یہ بڑا قدم

دو سہیلیوں کو آپس میں ہوا پیار ، گھروالوں نے شادی سے کیا انکار تو اٹھا لیا یہ بڑا قدم

چھتیس گڑھ میں راج ننداگاوں کے بسنت پور تھانہ حلقہ سے ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کی رہنے والی دو سہیلیوں کو ایک دوسرے سے پیارہوگیا ہے ۔ اب دونوں شادی بھی کرنا چاہتی ہیں ، لیکن اہل خانہ اس کے خلاف ہیں ۔ گھروالوں نے دونوں کی شادی سے صاف انکار کردیا ہے ۔ اب معاملہ ہم جنس پرستی کا ہونے کی وجہ سے دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ تھانہ پہنچ گئے ہیں ۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے پر کئی الزامات بھی عائد کئے ہیں ۔ حالانکہ پولیس بھی اس معاملہ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی ہے ، کیونکہ دونوں ہی سہیلیاں بالغ ہیں اور عدالت میں جاکر شادی بھی کرسکتی ہیں ۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں لڑکیاں ایک ہی محلے کی رہنے والی ہیں ۔ تقریبا 9 ماہ قبل ان کی ایک دوسرے سے پہچان ہوئی تھی اور وہ دوست بن گئی تھیں ۔ پھر رفتہ رفتہ ان کے درمیان دوستی گہری ہوتی چلی گئی اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ ایک لڑکی نے جب اہل خانہ سے شادی کی بات کی تو گھروالوں کے ہوش اڑ گئے ۔ اہل خانہ نے اس شادی سے انکار کردیا ، جس کے بعد دونوں لڑلیاں بسنت پور تھانہ پہنچ گئیں اور خود کو بالغ بتاتے ہوئے اپنی مرضی سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔

Loading...

love between girls, lesbian marriage , Same sex marriage, lesbian marriage in chhattsgarh, lesbian marriage in rajnandgaon, two girls want to marry in rajnandgaon, lesbian case in rajnandgaon,   lesbian case in chhattisgarh, समलैंगिक विवाद, दो लड़कियों में शादी, लेस्बियन शादी, राजनांदगांव में लेस्बियन शादी, छत्तीसगढ़ में लेस्बियन शादी,राजनांदगांव में दो युवतियां करना चाहती है शादी, राजनांदगांव में दो लड़कियों की शादी, राजनांदगांव, छत्तीसगढ़ न्यूज, Chhattisgarh news

اطلاعات کے مطابق لڑکیوں نے شادی کو لے کر ایک درخواست بسنت پور تھانہ میں بھی دی ہے ۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی سہیلیوں میں سے ایک لڑکی کے والد نے دوسری لڑکی کے خلاف شکایت درج کرادی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی پہلے سے ہی شادی شدہ تھی ، پھر اس کا طلاق ہوگیا اور اب وہ ان کی بیٹی کو اپنے جال میں پھنسا کر اس کو غلط کام میں دھکیلنے کی کوشش کررہی ہے ۔

والد کی درخواست کے بعد پولیس نے معاملہ عدالت میں لے جانے کا مشورہ دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک لڑکی اپنا جنس بھی تبدیل کروا کر دوسری لڑکی سے شادی کرنے کا حلف نامہ پولیس کو دے چکی ہے ۔

Loading...